Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 17, 2020

ڈی ایم و ایس پی کا سیل کی گٸی ضلع کی سرحدوں کادورہ۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /1مٸ2020(نماٸندہی).
======================(======
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار نے اتوار کے روز سیل کی گئی ضلع کی سرحد وں پرتاپ گڑھ کے ہری ہرپور  سمیت سلطنت بہادر پی جی کالج،راجا ہرپال سنگھ انٹر کالج سنگر امؤ اور سلطنت بہادر انٹر کالج کے عارضی شیلٹر ہوم اور کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا۔

 معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے افسران کوسخت ہدایات دیا کہ سرحد سے کوئی بھی مہاجر مزدور ٹرکوں یا پیدل چل کر ضلع میں داخل نہ ہو۔ مزدوروں کے لئے بارڈر پر ہی بس لگائی جائیں اور ان کوتحصیل سطح پر شیلٹر ہوم پہنچایا جائیں۔ راجا ہرپال سنگھ انٹر کالج سنگرامؤ کے شیلٹر ہوم میں معائنہ کے دوران انھوں نے مہاجر مزدوروں سے بات کی اور پوچھا کہ یہاں کوئی پریشانی ہے تو، لوگوں نے بتایا کہ انہیں کھانا، پانی، چائے اور ناشتہ ملا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق مزدوروں کو راشن کٹ دی جارہی ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ نے کمیونٹی کچن کا بھی معائنہ کیا جہاں معیاری کھانا تیار کیا جارہا تھا، جس پر کلکٹر نے شیلٹر ہوم میں کئے جانے والے انتظامات اور کھانے پینے کے سامان کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام مزدوروں کو یقین دلایا کہ انہیں یہاں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی، انہیں بسوں کے ذریعے بحفاظت ان کی منزل تک پہنچائے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔