Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 17, 2020

کورونا پازیٹیو متوفی کی گاٶں کے قریب لاش جلانے پر پولیس وانتظامیہ کے خلاف گاٶں والوں کا زبردست ہنگامہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /17
مٸی2020 بی
===============================
ضلع کے منگرابادشاہ پور سرحد کے شیلٹر ہوم میں کورونا پازیٹیو کی موت کے بعد ہفتہ کی دیر شام پوارا تھانہ تحت امودھ گاؤں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے جا رہے آخری رسوم کے دوران وبا پھیلنے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے گاؤں میں جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کے نصف درجن سے زیادہ گاڑیوں کو توڑپھوڑ کرتے ہوئے گھنٹوں پتھراؤ کیا جس سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی ایم سمیت پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد مشتعل گاؤں والوں کو سمجھایا۔پولیس نے معاملے میں 11نامزد اور 50نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

واضع ہو کہ ممبئی سے بزریعے ٹرین الہ آباد آنے کے بعد بس سے ضلع میں داخل ہوئے ظفرآباد تھانہ حلقہ کے ناتھو پور گاؤں کے رہنے پردیپ کمار گوتم کو ضلع انتظامیہ نے  نمونہ لیکر منگرابادشاہ پور کے پبلک انٹر کالج کے شیلٹر ہوم میں رکھ دیا۔شیلٹر ہوم میں طبیعت خراب ہونے پر جمعہ کےروز موت ہو گئی تھی۔ادھر ہفتہ کے روز  نمونہ کی جانچ رپورٹ آئی تو نوجوان کی رپورٹ مثبت آنے پر کھلبلی مچ گئی۔ہفتہ کی دیر شام کو ہی ضلع انتظامیہ نے کاغذی کاروائی کو مکمل کرتے ہوئے دیر شام پوارا تھانہ حلقہ کے امودھ گاؤں پہنچے جہاں اے ڈی ایم سنیل کمار،ایس پی دیہی سنجے رائے،ایس ڈی ایم امیتابھ یادو،سی او اودھیش شکلا، تھانہ انچارج سید منتظر حسین سمیت نگر پالیکا اہلکار اور محکمہ صحت کی ٹیم کی موجودگی میں کی سنسان مقام پر جلانے پہنچ گئے۔کورونا پازیٹیو کی لاش کو گاؤں میں جلانے سے گاؤں میں وبا کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے درجنوں کی تعداد میں گاؤں والے موقع پر جمع ہو گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔کچھ ہی وقت میں حالات بے قابو ہونے پر مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا اور نصف درجن گاڑیوں کو توڑ پھوڑ دیا۔گاؤں والوں کے بوال کی اطلاع ملتے ہی سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور گھنٹوں کی مشقت کے بعد ہجوم پر قابو پایا گیا۔اس ضمن میں تھانہ انچار ج سید منتظر حسین نے بتایا کہ اعلی افسران کی ہدایت پر دیر شب گاؤں کے11نامزد سمیت 50نامعلوم لوگوں کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔