Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

جونپور۔۔شہر ‏امیر ‏ ‏جماعت ‏تبلیغی ‏کا ‏عدالتی ‏تحویل ‏کے ‏عارضی ‏جیل ‏میں ‏انتقال ۔حکومت ‏کی ‏کارواٸیوں ‏سے ‏مسلمانوں ‏میں ‏تشویش ‏۔۔۔آباٸی ‏قبرستان ‏میں ‏ہوٸی ‏تدفین۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔/ ٦ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع میں تبلیغی جماعت کے امیر نسیم احمد کی شہر کے پرساد کالج کے عارضی جیل میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔وہ کافی دنوں سے دل کے مرض سے مبتلا تھے اور دوران قید کئی بار ان کی تکلیف میں بھی اضافہ ہوا تھا لیکن انتظامیہ نے ابتدائی علاج کے بعد دورباہ جیل میں شفٹ کر دیا تھا۔مرحوم کی تدفین چند قریبیوں کی موجودگی میں آبائی قبرستان فیروزشاہ پور میں ہوئی۔
واضع ہو کہ شہر کوتوالی حلقہ کے فیروزشاہ پور محلہ کے رہنے والے ضلع کے امیر جماعت نسیم احمد کو بنگلہ دیشی شہریوں کے ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے کئی سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کرتے پرساد اسکول کے عارضی جیل میں بند کر دیا تھا۔مرحوم کافی عرسہ سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور لکھنو کے پی جی آئی سے ان کا علاج چل رہا تھا۔کچھ روز قبل بھی ان کے سینے میں درد کی شکایت کے بعد انتظامیہ نے ضلع اسپتال اور بی ایچ یو میں ابتدائی علاج کراتے ہوئے دوبارہ جیل میں قید کر دیا تھا۔گزشتہ دیر شب جیل میں ہی حرکت قلب بند ہونے سے ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پورے ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔کاغذی کاروائی کے بعد دوپہر میں انتظامیہ نے مٹی کو اہل خانہ کے سپرد کیا جس کے بعد چند قریبیوں کی موجودگی میں آبائی قبرستان فیروزشاہ پور میں تدفین عمل میں آئی۔