Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 19, 2020

بے ‏قابو ‏موٹر ‏ساٸیکل ‏کی ‏ٹرک ‏سے ‏ٹکر۔۔۔دونوں ‏موٹر ‏ساٸیکل ‏سواروں ‏کی ‏موقع ‏پر ‏ہی ‏موت۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش / 19 مٸی 2020 (نماٸندہ)۔
==============================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے نئی بازار کے قریب ٹرک کو اورٹیک کرنے میں بے قابو ہوئی موٹرسائیکل ٹرک کی زد میں آگئی جس کے سبب میں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر ٹرک سمیت خلاصی کو حراست میں لے لیا۔
بتاتے ہیں کہ پسیوا گاؤں کے رہنے والے اجے چوہان 23ولد راجیندر چوہان اپنے ساتھ ابھیشیک چوہان19ولد ونود کولیکر موٹرسائیکل سے کہیں جا رہا تھا۔قصبہ کے نئی بازار کے قریب تیز رفطار موٹرسائیکل سوار ٹرک کو اورٹیک کرنے میں بے قابو ہو گئے اور ٹرک کے نیچے چلے گئے جس کے سبب میں دونوں ٹرک کی زد میں آنے سے جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ خلاصی کو مقامی لوگوں نے پکڑ پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔