Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 19, 2020

یوپی ‏حکومت ‏غرور ‏میں ‏مبتلإ ‏ہے۔۔۔۔۔۔۔۔فیصل ‏حسن ‏تبریز

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔19 مٸی 2020(نماٸندہ)۔صداٸے وقت ۔
==============================

ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر فیصل حسن تبریز نے ریاستی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت مغرورمیں مبتلا ہے۔ اترپردیش کے لوگ ملک کے مختلف کونوں میں روزی روٹی کے لئے بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے مہاجر مزدور ملک کے دوسرے علاقوں سے اترپردیش کے اپنے گاؤں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں،ایسے میں حکومت کانگریس کی جانب سے بس خدمت کو لینے میں گندی سیاست کر رہی ہے۔
پریس کوجاری ریلیز کے ذریعے انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت مزدوروں کی مدد کرنے کے بجائے ان پر لاٹھی برسا رہی ہے۔ مزدوروں کے درد کو دیکھ کرپارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے کانگریس پارٹی کے خرچ پر ہزاروں بسوں سے پیدل جا رہے مہاجز مزدوروں کوان کی منزل تک پہنچانے کے لئے ریاستی حکومت سے اجازت طلب کی۔ 18 مئی کے آخر میں ریاستی حکومت نے مزدوروں کی مدد کے لئے بسوں کو چلانے کی اجازت دے دی، لیکن فوری مزدوروں کی مدد کے لئے بسوں کا استعمال کرنے کے بجائے ریاستی سرحد سے بسوں کو لکھنؤ میں فٹنس چیک کے لئے طلب کیا جارہا ہے، جہاں سے بسوں کو بارڈر پر واپس بھیجا جائے گا، جس میں 2 دن سے زیادہ کا وقت لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہر ضلع میں حکومت کا آر ٹی او انسٹی ٹیوٹ ہے۔کانگریس پارٹی کی جانب سے اترپردیش حکومت کو فراہم کی جانے والی بسوں کو فوری طور پر بزدیکی اضلاع سے فٹنیس جائزہ کرانا چاہئے لیکن حکومت اترپردیش حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی بے بسی پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش۔راجستھان سرحد اور آگرہ سرحد پر کانگریس پارٹی نے مزدوروں کی مدد کے لئے فراہم کردہ ایک ہزار بسیں کھڑی ہیں، لیکن اترپردیش پولیس کانگریس پارٹی کے ذریعہ فراہم کردہ بسوں کو ریاست میں اندرسیکریٹری کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہونے دے رہی ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کی مجبوری پر بھی سیاست کر رہی ہے جس کیلئے مزدور انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔