Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 19, 2020

زمینی ‏تنازعہ ‏میں ‏ہوٸی ‏مار ‏پیٹ ‏کے ‏نتیجے ‏میں ‏ایک ‏شخص ‏کی ‏موت ‏

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٩ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے گوتا گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریق میں ہوئی مارپیٹ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔موت کی خبر ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر خاتون سمیت تین لوگوں کو گرفتار کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے مجیداحمد 55ولد بدھو کوگھر سے کچھ دور اپنے بھائی مرحوم محمد انیش کے گھر کے سامنے گھریلوں بٹوارے میں ملی تھی۔الزام ہے کہ بٹوارے کی زمین پر بھائی بیٹے قبضہ کی نیت سے ٹین سیڈ رکھوانے لگے جس پر دوسرے فریق نے مخالفت کی تو دونوں میں مارپیٹ ہو گئی۔دونوں طرف سے جم کر چلے لاٹھی ڈنڈہ سے مجید کو شید چوٹیں آگئی اور وہ نیم مردہ ہو کر زمین پر گر پڑا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے جا رہے تھے کہ راستہ میں اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تحریر کی بنیاد پر چار لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ قائم کرخاتون سمیت تین لوگوں کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے ملزمان کا چالان عدالت بھیجتے ہوئے فرار ملزم کی تلاش میں دبش دے رہی ہے۔