Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

مسلم مخالف پوسٹ کرنے پر کناڈا میں ایک ہندوستانی کو نوکری سے نکالا گیا ، سوشل میڈیا پر ‏کیا ‏تھا ‏اسلام ‏مخالف ‏تبصرہ۔

کناڈا میں روی ہڈا نام کے ایک شخص کو مسلمانوں کے خلاف تبصرہ کرنے کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا ہے ۔ روی کناڈا میں ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کررہا تھا ۔
صداٸے وقت /ذراٸع / ٩ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
بیرون ممالک بسے ہندوستانیوں کو گزشتہ دنوں کئی مواقع پر سوشل میڈیا پر مسلم مخالف پوسٹ کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا ہے ۔ تازہ معاملہ کناڈا میں پیش آیا ہے ۔ کناڈا میں نوکری کرنے والے ایک ہندوستانی شہری کو اس لئے نوکری سے نکال دیا گیا ، کیونکہ اس نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف پوسٹ لکھی تھی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستان میں اسلاموفوبیا کو لے کر بیرون ممالک اس کی کافی تنقید کی گئی تھی ۔ خاص کر عرب ممالک نے اس کی تنقید کرنے کے ساتھ اپنے یہاں کام کرنے والے ایسے لوگوں کو نوکری سے نکال دیا تھا ، جو سوشل میڈیا پر مسلم مخالف تبصرے کررہے تھے ۔
کناڈا میں روی ہڈا نام کے ایک شخص کو مسلمانوں کے خلاف تبصرہ کرنے کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا ہے ۔ روی کناڈا میں ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کررہا تھا ۔ معاملہ مسلمانوں کے اذان کو لے کر لاوڈ اسپیکر کے استعمال کا ہے ۔ گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں رمضان المبارک کے ماہ میں مسلمانوں کو اذان کیلئے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کو لے کر چھوٹ دی گئی تھی ۔
کناڈا کے شہر بریمپٹن کے میئر نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی تھی کہ نوائزلا میں پہلے چرچ کی گھنٹی کی آواز کو منظوری دی گئی تھی ۔ 1984 کے اس قانون میں اب سبھی مذاہب کو شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن انہیں شور کے مقررہ ڈیسیبل کو ماننا پڑے گا ۔ میئر نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ مسلمان بھی غروب آفتاب کے وقت اذان میں لاوڈ اسپیکر کا استعمال کرسکتے ہیں
روی ہڈا نے میئر کے اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم مخالف پوسٹ لکھی تھی ۔ روی ہڈا نے فیصلہ کی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیا اونٹ اور بکریوں کو چرانے کیلئے الگ سے لین کا بندوبست کیا جائے گا ۔ قربانی کے نام پر گھر میں ہی جانوروں کا قتل کیا جائے گا ۔ کیا خواتین کو سر سے پیر تک برقع میں رہنے کیلئے قانون بنایا جائے گا ۔ ووٹوں کی خاطر بے وقوفوں کو لبھانے کیلئے کچھ بھی کیا جارہا ہے 
روی ہڈا کا یہ ٹویٹ وائرل ہوگیا تھا ۔ حالانکہ انہوں نے بعد میں ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا تھا ، لیکن اس وقت اس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا تھا ۔ اس کے بعد کناڈا کے اینٹی ہیٹ نیٹ ورک نے اس ٹویٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے کے بعد روی کو رئیل اسٹیٹ کمپنی نے نوکری سے نکال دیا ۔ روی کی کمپنی نے بیان جاری کرکے کہا کہ وہ اس ٹویٹ سے متفق نہیں ہے اور ایسا کرنے کی وجہ سے اس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔