Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 31, 2020

سعودی عرب میں کچھ پابندیوں کے ساتھ مسجد نبوی کھولنے کی دی گٸی اجازت

صداٸے وقت / ذراٸع /٣١ مٸی ٢٠٢٠
=============================
سعودی عرب  میں کچھ پابندیوں کے ساتھ مسجد نبوی کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے۔ مسجد نبوی  کو  31 مئ اتوار کو شاہی منظوری کے بعد اسے نماز کے لئے کھولا جائے گا۔ مسجد الحرام مکہ اور مسجد نبوی مدینہ معاملوں کے جنرل پریسیڈینس کے  سربراہ قاری عبدالرحمٰن السدیس  نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد نبوی کو 31  مئی اتوار سے سکیورٹی کے ساتھ مرحلہ وار پھر سے کھولا جائے گا۔ سبق اور العربیہ نیٹ کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور نمازیوں کو اس سے بچانے کیلئے جنرل پریسیڈینسی ٹھوس احتیاطیاحتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ایسے میں نماز پڑھنے والوں پر پابندی رہے گی کہ وہ ایک دوسرے سے تھوڑی دوری پر کھڑے ہوں۔  یعنی سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھا جائےگا۔ ہر دن مسجد نبوی کے الگ الگ حصوں کو سینیٹا ئیز کیا جارہا ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والے لوگوں کی روزانہ جانچ کی جارہی ہے۔ حب ہیں یہاں آنے والے لوگوں کی جانچ کے لیے تھرمل کیمرے لگائے گئے ہیں۔ پیر 24 گھنٹے سسٹم کے تحت آنے والے ہر ایک درجہ حرارت کی جانچ کرتے ہیں۔ وزارت صحت کے ماہر سر تھرمل کیمروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مسجد الحرام کے کئی داخلی راستوں پر بھی کیمرے لگائے گئے ہیں۔‌
غور طلب ہے کہ ملک کے‌ وزارت داخلہ نے اتوار یعنی 31 مئی سے سعودی عرب  میں کرفیو میں ڈھیل دینے کا اعلان کیا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ سبھی مسجدیں جمعہ کی نماز کیلئے کھولی جائیں گے اور یہاں جماعت کے ساتھ نماز ادا کی جائے گی۔ حالانکہ مسجدوں میں میں میں حفاظتی اقدامات اپنانا ضروری ہونگے وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ایس کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 81,766  ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک  57,013 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے ریاض میں چھے سو انہتر ، مکہ مکرمہ میں ایک سو پانچ ،مدینہ منورہ میں پینتالیس نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔