Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 21, 2020

انسان ‏پیدا ‏کیا ‏گیا ‏ہے ‏صرف ‏اللہ ‏کی ‏عبادت ‏کے ‏لٸے۔

از/ سلمان کبیرنگری ایڈیٹر  سہ ماہی میگزین  نئی روشنی سنت کبیر نگر یوپی/صداٸے وقت۔
==============================
اللہ تبارک وتعالی نے انسانوں کو صرف اور صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے ، جیسا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے کہ ہم جن اور انسان کو صرف اپنی عبادت کے پیدا فرمایا ہے ، اللہ تعالی کی بندگی کر نا اور اس کے احکام کو بجالانا بہت ضروری ہے عبادت کا مفہوم بہت وسیع ہے ، روزہ رکھنا، حج کر نا، عمرہ کر نا ، زکوٰة وصدقات ،غریبوں کی مدد کر نا ، مدارس اسلامیہ کی تعمیر اور حلال کمائی سے علو م دینیہ کا تعاون کرنا یہ ساری چیزیں عبادت میں شامل ہوتی ہیں ، اور اس کے علاوہ بھی عبادت کے بے شمار طریقے ہیں ماہ رمضان المبارک میں اللہ رب العزت اپنے تمام کاموں کا ثواب دو گنا اضافہ کرتا ہے ، اعتکاف کے لئے بندہ کا ظاہری اور باطنی دو نوں ہر اعتبار سے پاک وصاف ہو نا نہایت ہی ضروری اور اہم ہے ، کیوں کہ اعتکاف کی نیت کر کے جب رب کی طرف بندہ متوجہ ہوتا ہے ، تو اللہ تعالی اس کے قلب کی طرف نگاہ ڈالتا ہے ، اگر قلب کسی مخلوق کے لئے کینہ کپٹ ہوتو اللہ تعالی اس کی کوئی عمل پر متوجہ نہیں ہوتا، حضورﷺ کا ارشاد ہے جس نے دس دنوں کا اعتکاف کر لیا تو ایسا ہے جیسے دو حج دوعمرے کئے ، شب قدر کوآخری عشرہ میں تلاش کرو ، حضورؑﷺ نے فرمایا جو شخص ر مضان المبارک کے آخری عشرہ میں خلوص کے ساتھ وعتکاف کیا اللہ تعالی ٰ اس کے نامہ¿ اعمال میں ہزار سال کی عبادت کا ثواب درج فر مائے گا ، اوراس کو قیامت کے دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا کرتا ہے ، اعتکاف کے لئے شرائط نماز پنجگانہ باجماعت صف اول میں تکبیرات کے ساتھ ادا کریں ، روزآنہ قرآن مجید کی تلاوت تین پارے کریں ، تاکہ دس دن کے اندر قرآن مکمل ہوسکے ، اورقرآن مجید کے ترجمہ اور تفسیر کا بھی مطالعہ کریں ، نوافل کی کثرت کریں ، ہر کام سنت رسول ﷺ کے مطابق کریں ، نماز تہجد ، نماز اشراق ، ونوافل وغیرہ اداکریں ، توبہ استغفار کریں ، عالم اسلام اور یہ مذہب وملت کے لئے خیر وسلامتی کے لئے دعا کریں ۔
ایڈیٹر سہ ماہی میگزین نئی روشنی ، سنت کبیر نگر یوپی
9918165041
salmanahmed2771919@gmail.com