Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 2, 2020

رمضان ‏نیکیوں ‏کا ‏موسم ‏بہار۔


   از/ مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی /صداٸے وقت /عاصم طاہر اعظمی۔
==============================
 اللہ تعالیٰ نے رمضان کا مہینہ عطا کرکے مسلمانوں کیلۓ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا خصوصی انتظام کیا ہے، مسلمانوں کو چاہیۓ کہ وہ اس مہینہ کی عظمت و تقدس کا خاص خیال رکھیں، روزہ، تراویح اور نفلی عبادتوں میں اپنا وقت لگائیں، لہو و لعب اور دیگر مشاغل سے اپنے کو دور رکھیں، لاک ڈاؤن نے آپ کو مواقع فراہم کیا ہے کہ گھر کو اللہ کے ذکر سے آباد رکھیں، نماز اور تراویح مختصر لوگوں کے ساتھ با جماعت ادا کریں بیماری سے بچنے اور صحت کی بقاء کیلئے شرعی و طبی اصولوں کی رعایت کریں، حکومت کی جانب سے جو پابندی لگا دی گئی ہے اس کا پاس و لحاظ رکھا جائے، مسجدوں کی جماعت میں بھی ان امور کو نظر انداز نہ کیا جائے، رمضان المبارک غمگساری کا مہینہ ہے اسلۓ غربا و مساکین مدارس اسلامیہ اور تنظیموں کا خیال رکھیں، یہ وقت رجوع الی اللہ، استغفار اور توبہ کا ہے اس کے ذریعے اللہ کو راضی کیا جائے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے،

      مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی
        (صدر مدرس مدرسۃ الاصلاح سراٸمیر اعظم گڑھ۔یو پی۔)