Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 2, 2020

ادھو ٹھاکرے کو راحت: لاک ڈاؤن کے درمیان مہاراشٹر میں الیکشن کا اعلان۔

مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں کے لئے الیکشن 21 مئی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ان سیٹوں کے لئے الیکشن کو جمعہ کو منظوری دے دی ہے۔

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع ۔
==============================
 مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں کےلئے الیکشن 21 مئی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ان سیٹوں کےلئے الیکشن کو جمعہ کو منظوری دےدی ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کےلئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان سیٹوں پر الیکشن پر روک لگا دی گئی تھی لیکن کل مہاراشٹر کے گورنر کوشیاری نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ ان سیٹوں کےلئے الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے ہ یہ سیٹیں 24 اپریل سے خالی پڑی ہیں۔مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے  اسمبلی کے کسی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ایسی صورت میں کوئی شخص صرف چھ ماہ تک ہی وزیراعلی یا وزیر رہ سکتا ہے۔ اب چھ ماہ کی مدت ختم ہورہی ہے اس لئے ان کا اس مدت کے بعد دونوں میں سے کسی ایک ایوان کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔ذرائع کےمطابق کوشیاری کی درخواست کے جواز کے پیش نظر کمیشن نے الیکشن کی منظوری دےدی ہے۔
کوشیاری نے مہاراشٹر میں موجودہ سیاسی عدم استحکام کی صورت حال کو ختم کرنے کے پیش نظر قانون ساز کونسل کی ان نو سیٹوں پر جلد از جلد الیکشن کرانے کی اپیل کی تھی، جو 24 اپریل سے خالی پڑی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو لکھے اپنے خط میں گورنر نے کہا مرکزی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران راحت کےلئےکئی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے اور قانون ساز کونسل کی خالی سیٹوں پر الیکشن کچھ ہدایات کے ساتھ مکمل کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کورونا کے بحران کے ضمن میں قانون ساز کونسل کی ان نو سیٹوں کے لئے الیکشن کے عمل کو روک دیا تھا۔