Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 14, 2020

کورونا وائرس بحران کے درمیان یو ایس سی آئی آر ایف نے اٹھایا ہندوستان میں مذہبی آزادی کا معاملہ

امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بحران کے درمیان ایسی خبریں ہیں کہ ہندوستانی حکومت شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والے مسلمانوں کو گرفتار کررہی ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 14 مٸی 2020.
==============================
کورونا وائرس بحران کے درمیان بین الاقوامی مذہبی آزادی پر نظر رکھنے والی امریکی ایجنسی یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم ( یو ایس سی آئی آر ایف ) نے ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کررہے مسلمانوں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے ۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ 2019 میں ہندوستان میں مذہبی آزادی میں ڈرامائی انداز میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔
امریکی کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس بحران کے درمیان ایسی خبریں ہیں کہ ہندوستانی حکومت شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والے مسلمانوں کو گرفتار کررہی ہے ، جس میں صفورا جرگر بھی شامل ہیں ، جو حاملہ ہیں ۔ اس وقت ہندوستان کو قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے نہ کہ مخالفت کرنے کیلئے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے والوں کو نشانہ بنانا چاہئے ۔
قابل ذکر ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں صفورا جرگر تہاڑ جیل میں بند ہیں اور حاملہ ہیں ۔