Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 21, 2020

عید الفطر کے سلسلہ میں جمعیتہ علماء ہند (مولانا ارشد مدنی ) کی مسلمانوں سے اپیل!

نئی دہلی۔ (ہندوستان اردو ٹائمز)/٢١ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
 عید الفطر کے سلسلہ میں جمعیت علماء نے ضروری اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ہزاروں   کوششوں کے باوجود بھی کورونا وائرس کا مرض ہمارے ملک میں بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ مسلمانوں نے بالخصوص رمضان کے مبارک مہینے میں فرض نمازوں ، جمعہ اور تراویح کی ادائیگی میں ہیلتھ منسٹری کی ہدایت پر جس طرح عمل کیا وہ بے مثال ہے ۔
اب عیدالفطر بھی سر پر ہے دارالعلوم دیوبند کا فتوی شائع ہوچکا ہے کہ ’’ عید کی نماز بھی جمعہ کی نماز کی طرح ادا کی جاسکتی ہے اور اگر کسی جگہ اس کے امکانات بھی نہیں ہیں تو عید کی نماز کے بجائے چاشت کی نماز بھی الگ الگ ادا کرنے کی گنجائش ہوسکتی ہے ۔ چونکہ سیاست اور میڈیا کا مسلم دشمن اور فرقہ پرست حصہ موقع کی تاک میں رہتا ہے اس لیئے ایسا نہ ہو کہ ہماری غیر ضروری غفلت کی وجہ سے بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کا ٹھیکرا مسلمانوں کے سر پھوڑدیا جائے اور ہم خود اس کا موقع فراہم کرادیں ۔