Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 6, 2020

شاطر ‏بدمعاشوں ‏کیساتھ ‏پولیس ‏کی ‏مڈبھیڑ۔۔ایک ‏ ‏پولیس ‏کانسٹبل ‏سمیت ‏ایک ‏بدمعاش ‏زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / (نماٸندہ)۔٦ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
بخشاء تھانہ حلقہ کے سجیا مؤ گاؤں کے قریب لکھنو۔وارانسی شاہراہ پر گزشتہ دیر شب کرائم برانچ اور پولیس ٹیم کے مشترکہ کاروائی کے دوران شاطر انعامیہ مویشی اسمگلر سے مٹھ بھیڑ ہو گئی۔دونوں طرف سے نصف گھنٹے چلی گوکیوں سے ایک بدمعاش اور پولیس ایک کانسٹیبل زخمی ہو گئے جبکہ کاروائی کے دوران دوسرا بدمعاش اندھیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے زخمی کانسٹیبل کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے بدمعاش کو علاج کیلئے بی ایچ کے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا ہے۔
تھانہ انچارج ششی چندر چودھری نے بتایا کہ کافی وقت سے مفرور انعامیہ بدمعاش میتھون عرف اجے نونا ساکن مومن پور تھانہ سرائے خواجہ اور سنت کبیر نگر ضلع کے شاطر مویشی اسمگلر چوری کی موٹرسائیکل سے اپنے ساتھی اعظم گڑھ اہرولی گاؤں کے رہنے والے سنجے گوتم سے ملاقات کرنے کیلئے جانے کی اطلاع مخبر خاص سے موصول ہوئی۔اطلاع ملتے ہی کرائم برانچ انچارج ہنش لال یادو مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور پولیس ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شاہراہ پر محاصرہ کر بدمعاشوں کے آنے کا انتظار کرنے لگے۔نصف گھنٹے کے بعد سامنے سے آتے بدمعاشوں نے پولیس کو دیکھا تو فائر کرتے ہوئے بھاگنے لگے جس پر پولیس نے پیچھا کیا تو بدمعاشوں نے چھپ کر فائرنگ کرنا شروع کر دیا جس میں ہیڈکانسٹیبل سنجے اوجھا زخمی ہو گئے۔کچھ وقت چلی مٹھ بھیڑ میں بدمعاش میتھون کو پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس نے زخمی پولیس اہلکار کو ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے بدمعاش کو علاج کیلئے وارانسی میں داخل کرایا۔پولیس کے مطابق گرفتار بدمعاش کے خلاف مختلف اضلاع میں ملاکر کل13مقدمے درج ہیں۔