Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 10, 2020

اترپردیش سرکار نے سرمایہ کاری راغب کرنے صنعتی یونٹوں کی مدد کی خاطر تین سال کیلئے بیشتر لیبر قوانین معطل کئے۔

لکھنٶ ۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /نماٸندہ / ١٠ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
لکھنٶ۔۔٨ مٸی ۔۔۔۔اترپردیش سرکار نے سرمایہ کاری راغب کرنے اور موجودہ اور نئے صنعتی یونٹوں کی مدد کے مقصد سے تین سال کیلئے ریاست میں بیشتر لیبر قوانین کو معطل کردیا ہے۔ ریاستی سرکار نے چینی و  جاپانی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری راغب کرنے اور اترپردیش میں کاروبار شروع کرنے میں اُن کی مدد کیلئے جاپانی ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر براٸے لیبر قانون اور کابینہ کی میٹنگ و منظوری کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا جس میں 30 سے زیادہ لیبر قانون کو عارضی طور پر تین سال تک کے لٸے معطل کرنے کی سفارش کی گٸ۔تاہم 15000 تک کی تنخواہ پانے والے مزدوروں سے کوٸی کٹوتی نہیں کی جاٸے گی۔
اترپردیش کو سرمایہ کاری کا ایک اہم مرکز بنانے کے مقصد سے سرکار نے حال ہی میں ایک آرڈیننس پیش کیا ہے، جس کے تحت کئی اہم لیبر قوانین سے ایک ہزار دنوں کیلئے عارضی طور پر چھوٹ دی گئی ہے۔ لیبر قوانین میں سہولت دیئے جانے کے بعد ریاست کے چھوٹے، درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے برآمدات معاملات کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کل بھارت میں جاپان کے سفیر ستوشی سوزوکی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی اور کہا کہ اترپردیش میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے کافی مقدار میں زمین اور ہنرمند مزدور موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان کے صنعتکاروں کی مدد کیلئے ریاست میں جاپان ہیلپ ڈیسک قائم کی جانے کی۔