Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

جماعت ‏اسلامی ‏ایک ‏علمی ‏و ‏دینی ‏تحریک ‏ہے ‏

شاہ نواز فاروقی کے قلم سے /صداٸے وقت 
=============================
مولانا مودودی رحمہ للہ کے پاس نہ ریاست تھی۔۔۔ نہ حکومت کی طاقت تھی۔۔ نہ وہ مالدار تھے۔۔ نہ ان کی پشت پر کسی مسلک کی قوت تھی اور نہ انہیں ذرائع ابلاغ کی مدد حاصل تھی۔۔ ایک فرد نے ساری زندگی لاہور میں علمی کام کیا اور عالم اسلام کے بیانیے کو بدل کر رکھ دیا۔۔ علم کی قوت سے انہوں نے ایک عالمگیر تحریک برپا کی۔۔۔
جان لیں اس تحریک کی بقا بھی علم و تحقیق میں ہے۔۔ مولانا کی کتابوں کا ستر زبانوں میں ترجمہ ہوا حالانکہ انہوں نے کبھی کسی پبلشر کو نہیں کہا ہوگا کہ میری کتابوں کے ترجمے کرو۔۔
مولانا مودودی نے جماعت اسلامی کے تیرہ سال مکمل ہونے پر فرمایا تھا: دنیا کی امامت کا سوچا بھی نہیں جاسکتا جب تک آپ علم و تحقیق کے امام نہ بن جائیں.جماعت اسلامی کی بنیاد دو باتوں میں ہے۔۔ اگر یہ دو باتیں نہیں تو جماعت سے تعلق کی کوئی اہمیت نہیں
پہلی چیز ہے تقوی ، تعلق باللہ۔۔ دوسری علم
مولانا مودودی کی سب سے بہترین کتاب تفہیم القرآن ہے۔۔ اور اسکا بنیادی سبب یہ ہے کہ تفہیم القرآن میں مولانا کی دیگر کتابوں کا علم بھی سمٹ آیا ہے۔۔جماعت اسلامی کا مستقبل صرف علم اور تقوی پر ہے۔۔۔ یہ ایک علمی تحریک جو علم کی بنیاد پر ہی آگے بڑھے گی۔۔