Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

آراضی ‏تنازعہ ‏کو ‏لیکر ‏مارپیٹ ‏۔فریقین ‏سے ‏11 ‏لوگ ‏زخمی۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت / 8 جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گٹھورن گاؤں میں متنازعہ زمین پر چھپر رکھنے کو لیکر دو فریق کے درمیان کہا سنی کے بعد لاٹھی ڈنڈہ سے جم کر مارپیٹ ہو گئی جس میں دونوں فریق کے کل11لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے سوندھی صحت مرکز پر داخل کرایا گیاہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے منر اور سریش کے درمیان آراضی کو لیکر کافی سال سے تنازعہ چل رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق منگل کے روز متنازعہ زمین پر ایک فریق چھپر رکھ رہا تھا جس پر دوسرے فریق نے منع کیا تو کہا سنی ہونے لگی۔کچھ وقت بعد دونوں فریق کے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے جس سے ایک فریق سے کیلاش پتی82،دھرما دیوی62،منر60،کرن25،لیلاوتی35،ہریش چند27،خوشبو 20اور دوسرے فریق سے سریش کمار45،چندر شیکھر 35اور کلاوتی دیوی36زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں نے مارپیٹ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا۔پولیس نے دونوں فریق سے تحریر لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔