Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

زمینی ‏جھگڑے ‏کو ‏لیکر ‏مارپیٹ ‏4 ‏لوگ ‏زخمی۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت ٨ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ارگوپورخرد گاؤں میں آراضی تنازعہ کو لیکر شہ زور پڑوسیوں سے ایک کنبہ کے چار لوگوں پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر زخمی کر دیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے شیام بہاری کا پڑوس کے شہ زوروں سے آراضی کو لیکر معمولی کہا سنی ہو گئی تھی جس کے بعد نصف درجن کی تعداد میں شہ زوروں نے لاٹھی ڈنڈہ لیکر کنبہ پر حملہ کر دیا۔حملے میں شیام بہاری50ولد بنش راج،اہلیہ کومل دیوی48،بیٹے دھننجے 25اور سنجے22زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔