Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

جونپور ‏ضلع ‏اسپتال ‏میں ‏کورونا ‏واٸرس ‏کی ‏دستک۔ڈاکٹر ‏کو ‏انفیکٹیڈ ‏ہونے ‏کا ‏شک۔صدر ‏اسپتال ‏ہو ‏سکتا ‏ہے ‏سیل ‏؟

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت / 8 جون 2020 (نماٸندہ)۔
=============================
ضلع اسپتال میں دو روز قبل نصب ٹرو نیٹ مشین میں عملے کی جانچ کے دوران ایمرجنسی میں تعینات ایک ڈاکٹر کی جانچ رپورٹ مثبت آنے سے اسپتال ملاموں میں افرا تفری مچ گئی۔اسپتال انتظامیہ نے واقعہ سے اعلی افسران کو آگاہ کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کی ٹیم سے پورے اسپتال میں سینٹائز شروع کر ادیا ہے۔مشین کی رپورٹ کے بعد ڈاکٹر کا نمونہ لکھنؤ پی جی آئی جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کا انتظار کیا جائے گا۔ ڈی ایم نے بتایا کہ منگل کے روز 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جن میں ضلع اسپتال میں تعینات ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ سی ایم او نے کہا کہ پی جی آئی لیب سے ڈاکٹر کی رپورٹ کی تصدیق نہیں ہونے تک ڈاکٹرمثبت میں شمار نہیں کیے جائیں گے۔

واضح ہو کہ وزیر مملکت گیریش چندر یادو نے ضلع اسپتال میں ڈی ایم، سی ایم او اور اسپتال کے دیگر عہدیداروں اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں ٹرو نیٹ مشین کا افتتاح کیا۔ گزشتہ روز اسپتال کے سبھی اہلکاروں کی جانچ مشین سے کی گئی اور جب ڈاکٹر ڈی ایس یادو کے نتائج مثبت آئے تو سب حیران رہ گئے۔ تاہم فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ذریعہ ضلع اسپتال کو سینٹائز کیا جا رہا ہے۔احتیاط کے طور پر ایمرجنسی خدمات کے علاوہ سبھی طرح کی خدمات کو بند کر دیا گیا ہے۔ اگر ضلع اسپتال میں تعینات ڈاکٹر ڈی ایس یادوکی رپورٹ لیب سے مثبت آئی تو بہت سارے ڈاکٹر، نرسیں، عملہ اور دیگر مریض لوگ کی طویل فہرست ہوگی جس کی فہرست بنانا انتظامیہ کے لئے چیلنج ہوگا۔اس ضمن ضلعی مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ منگل کے روز بی ایچ یو لیب سے 15 افراد کی مثبت رپورٹ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 170 منفی آئے ہیں۔ضلع اسپتال میں نصب ٹرو نیٹ مشین میں ڈاکٹر ڈی ایس یادوکے مثبت رپورٹ آنے پر ان کے نمونے کی پی جی آئی لکھنؤ بھجوایا جارہا ہے، وہاں سے نتیجہ آنے پر معلومات فراہم کی جائیں گی۔ سی ایم ایس ڈاکٹر انل شرما نے بتایا کہ شام کی میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ضلع اسپتال سیل کیا جائے گا یا نہیں؟