Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

پرنسپل ‏کی ‏انوکھی ‏کوشش۔۔۔آن ‏لاٸن ‏طلبہ ‏کو ‏پڑھانے ‏کے ‏لٸے ‏کر ‏رہے ‏ہیں ‏راغب۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٨ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سکرار بلاک تحت پرائمری اسکول طاہر پور کے پرنسپل امت سنگھ کے زریعے لاک ڈاؤن میں بند اپنے اسکول کے بچوں کو پڑھانے کیلئے مثالی کوشش ضلع کے اساتذہ کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ میٹروشہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے طاہر پور گاؤں آنے والے تعلیم یافتہ مہاجروں سے رابطہ کر پرنسپل نے پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو پڑھانے کے لئے تعاون کرنے اپیل کی تو ہر کوئی اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اپنے علم، صلاحیتوں اور مہارت کو اسکول کے بچوں کے ساتھ بانٹنے پر اتفاق کیا۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گاؤں طاہر پور میں گھر واپس آئے تعلیم یافتہ مہاجر نوجوانوں سے گاؤں کے پرائمری اسکول کے پرنسپل امت سنگھ نے گاؤں کے بچوں کے ساتھ اپنے علم، صلاحیتوں اور مہارتوں کو بانٹنے کی اپیل کیا جس سے گھر بیٹھے ہی بچوں میں علم کی شمع روشن رہے۔ امت کی اس مثالی کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنے گاؤں کے چھوٹے بچوں کے لئے ہر ممکن علم سے روشناش کرانے کی یقین دہانی کرنے کا عہد کیا۔ انھوں نے گاؤں کے نوجوانوں سے اپیل کیا کہ وہ اپنی صلاحیتیں گاؤں کے بچوں میں بانٹیں۔ اس کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی جس میں گاؤں کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم بچوں کو دکشا ایپ، یوٹیوب، مشن پریرنا ویڈیو، دور درشن، ریڈیو کے ذریعے تعلیم دینے کو یقینی بنائیں گے۔ پرنسپل امت سنگھ کی پہل پرسکرارا کے اے بی ایس اے راجیو کمار یادو نے بچوں کے سرپرستوں کو گوگل میٹ اور دکشا ایپ کے بارے میں بتایا تاکہ بچوں کے پڑھانے کے کام میں رکاوٹ نہ پڑسکے۔ انہوں نے براہ راست رابطہ قائم کیا اور نوجوانوں کو سلام پیش کیا۔ گاؤں کے رہنے ڈاکٹر پردیپ کمار موریہ جو اتراکھنڈ میں پروفیسر ہیں، نے گھر۔گھر بچوں کو پڑھایا اور ان کی تعریف کی۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ منوج کمار، منجو جیسوال، امر بہادر یادو،شیوم سنگھ نے بچوں کو درس و تدریس دینے کا کام شروع کرایا۔