Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

ہیلپنگ ہینڈ سو ساٸٹی شاہ گنج جونپور نے مہاجر مزدوروں کی راحت رسانی کیساتھ چلاٸی صاف صفاٸی مہم۔

جونپور۔اتر پردیش / صداٸے وقت / نماٸندہ
=============================
شاہ گنج ضلع جونپور کی سوشل تنظیم ” ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی “ کے زیر اہتمام صفاٸی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سوساٸٹی کی فاونڈر چٸیر پرسن محترمہ سیدہ شبنم رضوی کی قیادت میں سوساٸٹی نے محلہ بھادی وراڈ نمبر 14 سے صاف صفاٸی کی مہم شروع کی۔انھوں نے نماٸندہ صداٸے وقت کو بتایا کہ کورونا وبإ کے چلتے پرسنل صفاٸی کیساتھ ساتھ محلے گلیوں اور گھروں کی صفاٸی بھی ضروری ہے۔اس مہم میں ضلع جونپور کے سوساٸٹی کے ناٸب صدر شاہد صدیقی ،اطہر قریشی جواٸنٹ سکریٹری ، صابر شیخ سکریٹری ، سرفراز شیخ نگر کے صدر ، کے
علاوہ کٸی کارکنان نے حصہ لیا۔

اس موقع پر سیدہ شبنم رضوی نے اہل محلہ کو صاف صفاٸی رکھنے کی تلقین کی اور ساتھ ہی ہدایت بھی دی کی اگر بیماریوں  سے بچنا ہے تو صاف صفاٸی پر دھیان دیں ۔اس کے علاوہ حکومت کے ذریعہ گاٸیڈ لاٸن کو سختی کیساتھ اپناٸیں۔اس کے علاوہ اس موقع پر موجود صفاٸی ملازمین کی عزت افزاٸی بھی کی گٸی۔
 اس کے علاوہ ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی کے اراکین مہاجر مزدوروں کی راحت رسانی میں بھی لگے ہیں۔
اہل قصبہ  محترمہ شبنم رضوی کے اس کام کو سراہ رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جو کام نگر پالیکا پریشد نہیں کر سکی اس کو ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی نے کرکے ایک مثال قاٸم کردی ہے۔