Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 14, 2020

کووڈ 19 کے سبب آن لاٸن یونیورسٹیوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروفیسر احرار حسین۔

نٸی دہلی /از/محمد احتشام الحسن/صداٸے وقت
==========================
 مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے انسٹی ٹیوٹشنل ڈیجیٹیلائزیشن اِن پرووائڈنگ آن لائن ڈگری کورسیز اور ڈیجیٹل ایجوکیشن کے حوالے سے بات کی ہے جو کہ پی ایم ای- ویدّیا پروگرام کااہم حصہ ہےاس کےتحت ہندوستان کی سو ٹاپ یونیورسٹیوں کو آن لائن کورسیز چلانے کی اجازت سمیت 3.7 کڑور طلبا کو تعلیم دی جائے گی-اس حوالے سے ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے آنریری ڈائریکٹر پروفیسر احرار حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سو یونیورسٹیوں کے انتخاب میں سرکاری سنٹرل یونیورسٹیز، اسٹیٹ یونیورسٹیز کے علاوہ پرائیویٹ اور اقلیتی یونیورسٹیوں
کو شامل کیاجانا چاہیے-

حالانکہ انہوں نے کہا کہ ڈوول موڈ کے تحت تعلیم دیئے جانے میں یونیورسٹیوں کو کچھ مسائل درپیش ہوں گےلہذَا اس کے لئےاِن کیمپس ٹیکنک انفراسٹرکچر ڈیولپ کرنے ہوں گے، پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ آف لائن کے لیے بہت ساری کوالٹی کنٹینٹ جس میں ویڈیو آڈیو، اینیمیشن اور ای کنٹنٹ ورچوئل لیب اور لیکچرویبسائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوں گے اس کے لئے ٹیچنگ ایکسپرٹ، ٹکنیک ایکسپرٹ اور مینجمنٹ ایکسپرٹ کی ضرورت ہوگی اور پھر اسطرح گراس انرولمنٹ ریشیو بڑھےگا اور معاشی حالت بہتر ہوگی ـ
انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیچنگ کےذریعہ اِکویٹی اینڈ کوالٹی آف ایجوکیشن دستیاب ہوسکےگی اور اِن کیمپس اور آف کیمپس کے طلبا کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم ہوسکے گا جوفیس تو فیس میں دی جاتی ہے اور ان کو ریکارڈیڈ مواد وغیرہ بھی مل سکےگا-
 علاوہ ازیں آف کیمپس کے طالب علموں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈسکشن فورم، ٹیچر اسٹوڈنٹ انٹرکشن منعقد کئے جائیں گے تاہم اس کے لئےیونیورسٹیز کو اپنے یہاں سسٹم ڈیولپ کرنے کے ساتھ بہترٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ اس سے طلبا کو بہتر تعلیم دی جاسکے، اور آن لائن کا مستقبل مزید تابناک ہوسکے، پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ اس سمت میں ہم اپنے اداروں کو غیر ملکی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کرکے بہتر سےبہتر تعلیم دے سکتے ہیں-
تاہم ہندوستان کی آبادی کے لحاظ سے ورچوئل یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لانا چاہیے تاکہ ہم زیادہ لوگوں کو تعلیم دے سکے-
پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ کوووڈ - 19 کےدرپیش مسائل سے نکلنےکے لیے آن لائن ایجوکیشن بہتر متبادل ہوگا ایسے میں مرکز کا ای - ودیا پروگرام قابل ستائش ہےاگر اس اسکیم کویونیورسٹیوں کے ذریعہ صحیح طریقےسےعملی جامہ پہنایا گیا تو اپنےملک سمیت دوسرے ممالک کےطلبا کوبہت فائدے ہوں گے-
Thanks Regards
Mohd Ahteshamul Hasan
Mobile : 9873651628.