Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 22, 2020

کورونا وائرس: ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے تقریبا 15ہزار نئے معاملے اور 445 اموات

ملک میں کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کووڈ19کے 3870 کیسزدرج ہوئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نٸی دہلی۔/ صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٢ جون ٢٠٢٠۔
============================= 
ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 244 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14،821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران قریب 10 ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ پیر کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،25،282 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 445اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 13،699 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے صحت مندہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 9437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جنہیں ملا کر 2،37،196 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 1،74،387 فعال کیسز ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کووڈ19کے 3870 کیسزدرج ہوئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،32،075 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6170 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 1591 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی متعداد 65،744 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچائی ہے اور اب یہ وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسز کے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3000 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59،746 ہوگئی۔ اسی عرصے میں 63 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2175 ہوگئی۔ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملہ میں دہلی مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت میں 33،013 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ یہاں صحت مند ہونے والے مرٰیضوں کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59،377 تک جا پہنچی ہے ، اور اب تک 757 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 32،754 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 27،260 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1663 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 19،349 افراد اس وبا سےشفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 17،731 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 550 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 10،995 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا عمل زوروں پر ہے اور یہاں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 14،930 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 349 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 11،597 افراد پوری طرح سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں13،945 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور555 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اوراب تک 8297 افرادب شفایاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 11،903 افراد کورونا سے متاثر اور 515 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9015 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی دوریاستوں کرناٹک میں 9150 افراد اور آندھرا پردیش میں 8999 افراداس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 137 اور 106 ہے۔
مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5956 ہوگئی ہے اور یہاں اب تک اس وبا سے 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 160 ، پنجاب میں 99 ، بہار میں 53 ، اتراکھنڈ میں 27 ، کیرالہ میں 21 ، اڈیشہ میں 14 ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں 11 ، آسام میں نو ، ہماچل پردیش اور پڈوچیری میں آٹھ آٹھ ، چنڈی گڑھ اور تری پورہ میں چھ۔ چھ اور لداخ و میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔