Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 29, 2020

مہاراشٹر ‏میں ‏31 ‏جولاٸی ‏تک ‏لاک ‏ڈاٶن ‏میں ‏توسیع۔۔۔۔ادھو ‏ٹھاکرے ‏نے ‏کیا ‏اعلان

مہاراشٹر میں مسلسل بڑھ رہے کووڈ-19 کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے  کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت  نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ممبٸ۔۔مہاراشٹر۔۔/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ جون ٢٠٢٠۔
==============================
: مہاراشٹر حکومت  نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون  کو 31 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ مہاراشٹر میں مسلسل بڑھ رہے کووڈ-19 (Covid-19) کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت  نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو ہی کہا تھا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں پابندی جاری رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا تھا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں لاک ڈاون کی پابندیاں جاری رہیں گی۔
ادھو ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خظرہ اب بھی بنا ہوا ہے۔ فائل فوٹو
ادھو ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خظرہ اب بھی بنا ہوا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے بعد میں ٹوئٹ کیا، ’کیا 30 جون کے بعد لاک ڈاون ہٹایا جائے گا؟ واضح جواب ’نہیں’ ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کے لئے ان لاک کے عمل کو دھیرے دھیرے نافذ کیا جارہا ہے، جسے ’مشن بگین اگین’ نام دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 30 جون کے بعد پابندیوں میں کچھ نرمی ہوگی، لیکن دھیرے دھیرے نرمی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’ریاست میں مشن بگن اگین کے تحت ان لاک عمل شروع کیا گیا ہے۔ 30 جون کے بعد بھی پابندیاں جاری رہیں گی، لیکن دھیرے دھیرے لوگوں کو زیادہ نرمی دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ دفتر کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’معاملے کی بنیاد پر نرمی دی جائے گی۔ مثال کے طور پر مسافروں کے لئے گاڑیاں کچھ پابندیاں جاری رہیں گی، لیکن کچھ مقامی خدمات کی اجازت دی جائے گی‘۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ چونکہ بڑی تعداد میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے سامنے آرہے ہیں، اس لئے سخت ڈسپلن نافذ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں لاک ڈاون لفظ کا استعمال نہیں بھی کر رہا ہوں تو بھی غلط فہمی میں نہیں رہیں اور سیکورٹی کم نہ کریں، حقیقت میں ہمیں زیادہ ڈسپلن دکھانے کی ضرورت ہے’۔