Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 29, 2020

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بڑا دہشت گردانہ حملہ، 4 دہشت گرد سمیت 9 لوگوں کی موت۔ ایکسیچینج پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ‏حملہ ‏آور۔

اسلام آباد۔/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ جون ٢٠٢٠۔
==============================
 پاکستان کے کراچی اسٹاک ایکسچینج  پر دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ  کر دیا اور فائرنگ کر دی۔ حملے کو انجام دینے والے چاروں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے جبکہ مارے گئے لوگوں میں ایک پولیس انسپکٹر اور چار سیکورٹی گارڈس شامل بتائے جا رہے ہیں۔ اس واقعہ میں چھ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے نے لی ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ ٹویٹس میں تین دہشت گردوں کی تصویر بھی شئیر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ حملے میں یہی دہشت گرد شامل تھے۔
ڈان کے مطابق، صبح تقریبا نو بجے ان دہشت گردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ سے اندر جانے کی کوشش کی اور گولیاں برسانی شروع کر دیں۔ اندر گھسنے کے لئے انہوں نے گیٹ پر ہی گرینیڈ سے ایک دھماکہ بھی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گیٹ پر ہی تین دہشت گردوں کو مار دیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو احاطے میں گھسنے کے بعد مار دیا گیا ہے۔ تقریبا چھ زخمیوں کو سول اسپتال کراچی میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ ہم نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ زیادہ سے زیادہ دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا ہے جس سے ان کے آقاوں کو بھی ایسی سزا دی جا سکے جو باقی دہشت گردوں کے لئے بھی ایک مثال بن جائے۔ ہم ہر قیمت پر سندھ کا تحفظ کریں گے۔