Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 29, 2020

بھدیٹھی معاملہ ۔۔جماعت اسلامی ہند و جمیعتہ علمإ ہند کے مشترکہ وفد نے ضلع مجسٹریٹ و ایس پی جونپور سے کی ملاقات۔6 نکاتی مطالبات پر مشتمل دیا گیا میمورینڈم۔

 جونپور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ / ٢٩ جون ٢٠٢٩۔
============================
آج مورخہ 29 جون بروز دوشنبہ کو جماعت اسلامی اور جمیعتہ علمإ کی ضلع یونٹ جونپور  کا ایک مشترکہ وفد ضلع مجسٹریٹ و ایس پی جونپور سے ملا۔یہ وفد گزشتہ دنوں ضلع کے موضع بھدیٹھی میں ہوٸے تشدد کے نتیجے میں مسلمانوں کے خلاف ہو رہی ایک طرفہ کاررواٸی کے سلسلے اپنے مطالبات کو لیکر ملنے گیا تھا۔اس وفد میں مولانا محمد اسعد رشید ضلع صدر جمیعتہ علمإ ہند، مولانا محمد توفیق ضلع سکریٹری جمیعتہ علمإ ہند،
 عبداللہ فاروق ناظم ضلع جماعت اسلامی ، جلال الدین سرور رکن شوریٰ حلقہ مشرق جماعت اسلامی ہند کے علاوہ سماجی کارکن و صحافی ڈاکٹر شرف الدین اعظمی شامل تھے۔
وفد نے پہلے ضلع مجسٹریٹ  دینیش کمار سنگھ سے ملاقات کی اور اپنے 6 نکاتی مطالبات پر مشتمل ایک میمورینڈم پیش کیا ج  جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے موضع بھدیٹھی تھانہ سراٸے خواجہ میں ہوٸے دلت اور مسلمانوں کے مابین پرتشدد واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دے دیا گیا ہے۔۔وفد نے متاثرہ گاٶں کا دورہ کیا ہے اور دونوں فریقوں سے ملاقات کی۔ایک معمولی واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر ایک طرفہ کارواٸی کی جارہی ہے اور بہت سے بے قصور لوگوں پر سنگین دفعات میں مقدمہ داٸر کردیا گیا ہے۔لہذا یہ وفد مطالبہ کرتا ہے کہ۔
1۔۔بغیر تفتیش کے کوٸی گرفتاری نہ کی جاٸے۔
2..کسی بے گناہ کو پریشان نہ کیا جاٸے۔
3..کسی قصوروار کو بخشا نہ جاٸے۔
4..آپسی بھاٸی چارہ بگاڑنے اور واقعہ کو سیاسی شکل دینے سے گاٶں کو بچایا جاٸے۔
5...ایکطرفہ کارواٸی بند کی جاٸے ۔
6..پورے معاملے کی مجسٹریٹ  کے ذریعہ جانچ کراٸی جاٸے۔
ضلع مجسٹریٹ نے وفد کی باتوں کو دھیان سے سنا اور یقین دہانی کراٸی کہ آپ کے مطالبات پر ضلع انتظامیہ غور کرے گی۔

ضلع مجسٹریٹ سے ملنے کے بعد مذکورہ بالا مطالبات کے ساتھ وفد نے ایس پی اشوک کمار سے بھی ملاقات کی۔ایس پی نے بھی تمام باتوں کو بغور سنا ۔ایس پی سے زبانی طور پر بھی یہ کہا گیا کہ جن لوگوں کے نام ایف آٸی آر میں  ہیں ان میں بہت سے بے قصور لوگ ہیں جسکی جانچ کرکے چارج شیٹ سے ان کے نام نکال دیے جاٸیں ۔۔فطری انصاف کا تقاضہ ہے کہ طرفین کی بات کو سن کر کوٸی فیصلہ لیا جاٸے۔۔۔آگ زنی کے تعلق سے واٸرل ویڈیو کے تعلق سے ایس پی نے کہا کہ وہ پلانڈ ہے۔جس پر وفد نے زور دیکر کہا کہ وہ تفتیش طلب ہے لہذا اس ویڈیو کی تفتیش کرکے سچاٸی کا پتا لگایا جاٸے۔
ایس پی نے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔
جماعت اسلامی ہند کی یونٹ نے مذکورہ بالا مطالبات کی نقل گورنر اتر پردیش و چیف سکریٹری اتر پردیش کو  بھی ارسال کی ہے۔