Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 29, 2020

مرکزی حکومت نے جاری کی ‏Unlock ‎2.0 کی گائیڈ لائنس ، ان سرگرمیوں پر رہے گی پابندی.

مرکزی حکومت نے Unlock 2.0 کی گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں ۔ سبھی مقامات پر 31 جولائی 2020 تک اسکول ، کالج ، تعلیمی ادارے بند رہیں ۔ آن لائن اور ڈیسٹنس لرننگ جاری رہے گی اور اس کو فروغ دیا جائے گا ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ جون ٢٠٢٠۔
========(=====================
مرکزی وزارت داخلہ  نے Unlock-2.0 کی گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں ۔ Unlock-2.0 یکم جولائی 2020 سے شروع ہورہا ہے ، جس میں حکومت نے پہلے سے جاری پابندیوں اور کنٹینمنٹ زون میں جاری بندشوں کو چھوڑ کر سبھی طرح کی سرگرمیوں کی اجازت دیدی ہے ۔ حالانکہ ان لاک کے دوسرے مرحلہ میں بھی ماسک پہننا اور سماجی دوری پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔ ان لاک کے دوسرے مرحلہ میں رات میں لگنے کرفیو کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ۔
سبھی مقامات پر 31 جولائی 2020 تک اسکول ، کالج ، تعلیمی ادارے بند رہیں ۔ آن لائن اور ڈیسٹنس لرننگ جاری رہے گی اور اس کو فروغ دیا جائے گا ۔
سبھی طرح کے بین الاقوامی ہوائی سفر پر پابندی رہے گی ۔
سنیما ہال ، جم ، سوئمنگ پول ، انٹرٹینمنٹ پارک ، تھئیٹر ، بار ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال اور ایسی سبھی جگہیں بند رہیں گی ۔
سبھی طرح کے سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریحی ، اکیڈمک ، ثقافتی اور مذہبی انعقاد پر پوری طرح پابندی رہے گی ۔
حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان سبھی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے سلسلہ میں الگ سے گائیڈ لائن جاری کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر بھی جاری کیا جائے گا ۔ تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سماجی فاصلہ یقینی بنایا جاسکے 
گھریلو اڑانوں کو محدود تعداد میں اجازت دی گئی ہے اور ان کی تعداد بھی جانچ پڑتال کرکے بڑھائی جائے گی ۔
حکومت نے Unlock 2.0 میں رات کے کرفیو کا وقت بھی بدل دیا ہے ۔ اب رات میں دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو رہے گا ۔ اس کرفیو کے دوران ایمرجنسی خدمات سے وابستہ لوگ ، ضروری کاموں سے وابستہ لوگ ، شفٹوں میں کام کرنے والے لوگ ، خالی اور بھرے ہوئے کارگو ، بس ، ٹرین یا ہوائی جہاز سے سفر کرکے اپنی منزل مقصود تک جانے والے لوگوں کو چھوڑ کر سبھی کی آمدورفت پر پابندی رے گی .گائیڈ لائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں 31 جولائی تک لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ کنٹینمنٹ زون کو ضلع انتظامیہ طے کرے گی اور یہاں وزارت صحت کے ذریعہ جاری گائیڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔