Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 29, 2020

ہیلنگ ہینڈ سوساٸٹی لاک ڈاٶن کے دوران عوام کی راحت رسانی میں آگے آٸے افراد کو اعزاز سے نوازا۔

 جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ ۔
==============================
شاہگنج۔۔۔قصبہ کی معروف سماجی تنظیم ”ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی “نے عوام کی راحت رسانی کے بعد اب دوران لاک ڈاٶن خدمت خلق  کرنے والے افراد کی حوصلہ افزاٸی کرنے کے لٸے ایسے افراد کی نشان دہی کرکے ان کو اعزاز سے نوازنے کا کام جاری رکھے ہوٸے ہے۔
اسی سلسلے میں سوساٸٹی کی چیٸر پرسن سید شبنم رضوی نے اتوار کے روز موضع سویتھا کلاں میں جاکر شاہ عالم عرف لڈن کو اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر سید شبنم رضوی نے بتایا کہ شاہ عالم نے اپنے علاقے میں راحت رسانی کے کام کے علاوہ ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی  کے راحت رسانی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی فراخدلی کا اظہار کرتے ہوٸے حسب ضرورت سوساٸٹی کی مدد بھی کی۔اس دوران گاٶں کے کافی لوگوں کی موجودگی میں سید شبنم رضوی نے شاہ عالم کو بیچ پہنا کر اور توصیفی سرٹیفکٹ دیکر ان کا خیر مقدم کیا۔وہاں موجود تمام لوگوں نے تالیاں بجا کر عالم کی حوصلہ افزاٸی کی۔

اس موقع پر محمد کلیم خان باشندہ سویتھاکلاں نے اپنی دلچسپی دیکھاتے ہوٸٕے ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی کی ممبر شپ لی اور چییر پرسن نے بیچ پہناکر ان کو اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہوٸے سویتھا بلاک کا صدر نامزد کیا۔
اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی کے عہدیداران کے علاوہ محمد شاہد ، ڈاکٹر شرف  الدین اعظمی ، ڈاکٹر محمد شاہد ، محمد کلیم خان ، سنجے سنگھ و دیگر باشندگان سویتھا موجود رہے۔آخر میں سید شبنم رضوی نے تمام باشندگان سویتھا کلاں کا شکریہ ادا کیا 
واضح ہو کہ ہیپنگ ہینڈ سوساٸٹی نے سماجی کارکنان کے علاوہ مقامی افسران و صحافیوں کو توصیفی سرٹیفکٹ دیتے ہوٸے اعزاز سے نواز چکی ہے۔