Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 29, 2020

نماز ‏شخصیت ‏کی ‏تعمیر ‏میں ‏نمایاں ‏کردار ‏ادا ‏کرتی ‏ہے ‏۔۔

از/ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی /صداٸے وقت 
=============================
نماز کے ہر پہلو پر غور کیجیے ۔ ایک شخص جب شعوری طور پر نماز ادا کرتا ہے اور اپنے اندر تبدیلی لانا چاہتا ہے تو کس طرح نماز اس کی مدد اور رہنماٸی کرتی ہے ۔بے شمار پہلو ہیں ۔آپ سوچتے رہیے ۔
1 ۔ طہارت و پاکیزگی کا پیغام  ۔ نماز کا پہلا سبق ہے کہ ہم مکمل پاکیزگی اختیار کریں ۔ جسمانی بھی اور روحانی بھی ۔ ہمارا لباس بھی پاک صاف ہو اور ہمارے فکر و خیال اور تصور میں بھی پاکیزگی ہو ۔
2 ۔ دنیا جہان کو چھوڑ کر اللہ سے تعلق کا پیغام  ۔ نماز کا وقت ہوا ,اللہ اکبر کی صدا ہمارے کانوں میں آٸی اور ہم اہم ترین کاموں کو موقوف کرکے مسجد کی طرف چل پڑے ۔ یہ پیغام کہ اللہ سے بڑا کوٸی نہیں ہے ۔ اس کا حکم سب پر مقدم ہے ۔اس کے حکم کے علاوہ کسی کا حکم نہیں چلے گا ۔
3 ۔ نماز کا ایک اہم ترین پیغام اجتماعیت unity اور اطاعت و فرماں برداری follow کرنا ہے ۔ ایک امام کی امامت میں نماز ادا کرتے ہیں ۔ اس کے ہر عمل کے مطابق عمل کرتے ہیں ۔امام سے پہلے نہ ہم رکوع کرسکتے ہیں اور نہ سجدہ اور نہ اس سے پہلے ہم سر اٹھاسکتے ہیں ۔کیوں کہ اللہ و رسول کا یہی حکم ہے ۔ بالکل یہی کیفیت زندگی کے دوسرے تمام کاموں میں مطلوب ہے کہ ہم شریعت کے آگے اپنے آپ کو حوالہ  surrender کردیں ۔ نہ آگے  نہ پیچھے ۔ ہماری سوساٸٹی میں اتحاد ہو اور شریعت کی مکمل اطاعت ہو ۔ اس کے بغیر مسلم معاشرہ مستحکم نہیں ہو سکتا ۔جس طرح ہم اپنے جسمانی مرض کے لیے اچھے سے اچھا ڈاکٹر تلاش کرتے ہیں اور مہنگی سے مہنگی فیس ادا کرتے ہیں , اسی طرح شریعت کا حکم معلوم کرنے کے لیے بہترین عالم کی رہنماٸی حاصل کریں اور اس کو بہترین مشاہرہ دیں تاکہ وہ یکسو ہوکر علم حاصل کرے اور عوام کی شرعی رہنماٸی کرے ۔
باقی آٸندہ
ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی 9839538225