Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 18, 2020

ہندوستان نے پاکستانی فوج کے کئی پوسٹ تباہ کئے، 4 فوجیوں کے مارےجانے کی خبر، درجنوں زخمی.

مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے سبب ہندوستانی فوج  نے پاکستان کے 4 فوجیوں کو مار گرایا ہے۔ اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ فوج کی اس کارروائی میں ایک درجن سے زیادہ پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
سری نگر: ۔۔/صداٸے وقت /ذراٸع / 18 جون 2020
=============================
اس وقت ہندوستان - پاکستان کنٹرول لائن  سے بڑی خبر آرہی ہے۔ مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے سبب ہندوستانی فوج  نے پاکستان کے 4 فوجیوں کو مار گرایا ہے۔ اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ فوج کی اس کارروائی میں ایک درجن سے زیادہ پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستانی فوجیوں نے پاکستان کے کئی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔
ہندوستانی فوج نے یہ کارروائی گزشتہ شب کی ہے۔ پاکستانی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان نے پی اوکے کے بھمبر، نیلم اور نکیال سیکٹروں میں پاکستان کے کئی پوسٹ اڑا دیئے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان ایل او سی پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ہندوستانی فوج کی سخت جوابی ایکشن کے بعد پاکستانی فوج پوسٹ چھوڑ کر بھاگ گئے۔
اس سے قبل بدھ کو جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن سے متصل الگ الگ علاقوں میں پاکستان کی فوج نے بدھ کو گولی باری کی، اس کے بعد ہندوستانی فوج کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ اس بات کی اطلاع افسران نے دی ہے
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ تقریباً سوا سات بجے شام پاکستان کی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے اکساوے والی کارروائی کرتے ہوئے راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹر میں کنٹرول لائن سے متصل پیشگی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے گولی باری کی اور مورٹار داغے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا۔