Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 18, 2020

ہندستان 8 ویں بار سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب، چین۔ پاکستان سمیت سبھی ملکوں نے کی حمایت.

اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کیا ہے کہ "ممبر ممالک نے بھاری حمایت کے ساتھ 22-2021 کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر ہندوستان کا انتخاب کیا ہے۔

صداٸے وقت /ذراٸع / 18 جون 2020
==============================
اقوام متحدہ۔ ہندستان کو جمعرات کے روز 222-2021 کے لئے ایشیاء پیسیفک زمرے سے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا غیر مستقل ممبر منتخب کر لیا گیا۔ یہ آٹھواں موقع ہے جب ہندستان کو یو این ایس سی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس نشست کے لئے منتظر سات ممالک کے درمیان ، ہندوستان کا 22-2021 کی مدت کے لئے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ یہ آٹھواں موقع ہے جب ہندستان توسیعی سلامتی کونسل کے لئے چنا گیا ہے۔ چین   اور پاکستان  سمیت 55 رکنی ایشیا پیسیفک گروپ نے ہندستان کی امیدواری کی حمایت کی تھی جس کے پیش نظر ہندستان کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کیا ہے کہ "ممبر ممالک نے بھاری حمایت کے ساتھ 22-2021 کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر ہندوستان کا انتخاب کیا ہے۔ ہندوستان کو 192 ووٹوں میں سے 184 ووٹ حاصل ہوئے۔" ہندوستان کو امید ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے اپنی آٹھویں میعاد سے مثبت استفادہ کرے گا ، جس کیلئے جاپان ، جرمنی اور برازیل جیسے دوسرے دعویدار بھی ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندستان کی سلامتی کونسل میں ایک اور میعاد کے تعلق سے ترجیحات اور نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ "عصری حقائق کی عکاسی کے لئے اصلاحی کثیرالجہتی" ہندستان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔ سلامتی کونسل کے ہر نئے ممبر کو ڈالے گئے ووٹوں کا دو تہائی جیتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی اگر تمام 193 ممالک ووٹ دیتے ہیں تو 128 ووٹ لازمی ہیں۔ مندوبین کو فاتح کی تصدیق کے لئے متعدد بار ووٹ دینا پڑسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے 15 ارکان ہیں۔ ان میں سے پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل ممبر ہیں۔ مستقل اراکین امریکہ ، روس ، برطانیہ ، فرانس اور چین کو "P-5" کہا جاتا ہے۔ آدھے غیر مستقل ممبران کا انتخاب ہر سال یکم جنوری سے دو سال کی مدت کے لئے ہوتا ہے۔