Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 19, 2020

ملک ‏کی ‏8 ‏ریاستوں ‏میں ‏راجیہ ‏سبھا ‏کے ‏ہوٸے ‏انتخابات۔گجرات ‏میں ‏بی ‏جے ‏ہی ‏کا ‏دبدبہ۔

ملک کی 8 ریاستوں سے راجیہ سبھا  کی 19 نشستوں پر جمعہ کو ووٹنگ ہوئی۔ سبھی سیٹوں کے نتائج آچکے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا۔

نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع /١٩ جون ٢٠٢۔
==============================
ملک کی 8 ریاستوں سے راجیہ سبھا  کی 19 نشستوں پر جمعہ کو ووٹنگ ہوئی۔ سبھی سیٹوں کے نتائج آچکے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا۔ بی جے پی نے گجرات میں تین، مدھیہ پردیش میں دو اور راجستھان میں ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ وہیں کانگریس کو راجستھان میں دو، مدھیہ پردیش اور گجرات میں ایک ایک سیٹ سے اکتفا کرنا پڑا۔
راجیہ سبھا  کی 19 سیٹوں کے لئے 8 ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں دگ وجے سنگھ، جیوتی رادتیہ سندھیا اور شیبو سورین جیسے تجربہ کار لیڈر آسانی سے منتخب ہوگئے۔ وہیں آندھرا پردیش میں برسراقتدار وائی ایس آر کانگریس کا دبدبہ رہا۔ وائی ایس آر نے آندھرا پردیش کی سبھی چار سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور بی جے پی نے ایک ایک سیٹ جیتی، جبکہ میگھالیہ میں برسراقتدار میزورم میں برسراقتدار اتحاد کے امیدواروں نے جیت حاصل کی۔
مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے اپنی دو سیٹیں برقرار رکھی ہیں، جبکہ ایک سیٹ کانگریس نے جیتی۔ بی جے پی کی طرف سے جیوتی رادتیہ سندھیا  اور سمیر سنگھ سولنکی  راجیہ سبھا الیکشن جیتے ہیں جبکہ کانگریس کی طرف سے پہلے امیدوار دگ وجے سنگھ  نے جیت حاصل کی ہے۔ وہیں کانگریس، کے دوسرے امیدوار پھول سنگھ بریا الیکشن ہار گئے۔ جیوتی رادتیہ سندھیا نے 56 اور سمیر سنگھ سولنکی نے 55 ووٹ حاصل کئے۔ وہیں کانگریس کے عظیم لیڈر دگ وجے سنگھ کو 57 ووٹ ملے۔
راجستھان کی تین راجیہ سبھا سیٹ پر ہوئے الیکشن میں برسراقتدار کانگریس نے دو سیٹیں جیتیں، جبکہ ایک سیٹ بی جے پی کے کھاتے میں گئی۔ کانگریس کے کے سی وینو گوپال اور نیرج ڈانگی اور بی جے پی کے راجیندر گہلوت نے جیت درج کی۔ کانریس کے کے سی وینو گوپال کو 64 اور نیرج ڈانگی کو 59 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں بی جے پی امیدوار راجیندر گہلوت کو 54 اور اونکار سنگھ لکھاوت کو 20 ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کے دونوں امیدوار جیتنے کے بعد اسمبلی میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے چیمبر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی
گجرات کی 4 راجیہ نشستوں پر ہوئے الیکشن میں بی جے پی نے تین سیٹوں پر جیت درج کی ہے، جبکہ ایک سیٹ کانگریس کے کھاتے میں گئی ہے۔ بی جے پی امیدوار ابھے بھاردواج رملا بین بارا اور نرہری امین الیکشن جیت گئے ہیں۔ کانگریس امیدوار شکتی سنگھ گوہل بھی راجیہ سبھا رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ تاہم کانگریس کے دوسرے امیدوار بھرت سنگھ سولنکی کو ہارملی ہے۔
جھارکھنڈ کی 2 راجیہ سبھا سیٹ پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے سربراہ شیبو سورین اور بی جے پی کے ریاستی صدر دیپک پرکاش نے جیت درج کی۔ کانگریس امیدوار شہزادہ انور 18 ووٹ پاکر تیسرے مقام پررہے۔
آندھرا پردیش میں 4 راجیہ سبھا نشستوں پر الیکشن ہوا۔ ریاست کی برسراقتدار وائی ایس آر کانگریس نے امید کے مطابق راجیہ سبھا کی چاروں سیٹوں پر جیت حاصل کرلی۔ وائی ایس آر سے نائب وزیراعلیٰ پلی سبھاش چندر بوس، وزیر موپی دیوی وینکٹرمن، صنعت کار پرمل ناتھوانی اور ریئل اسٹیٹ کاروباری ایودھیا راما ریڈی فاتح رہے۔ سبھی کو 38-38 ووٹ ملے۔
منی پور میں راجیہ سبھا کی واحد سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار لسیمبا سانا جاوبا نے جیت حاصل کی۔ لسیمبا سانا جاوبا کو 28 ووٹ ملے۔ وہیں کانگریس امیدوار کو صرف 24 ووٹ ملے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ رام مادھو نے منی پور کے وزیراعلیٰ اور ان کے معاونین کو اس جیت کے لئے مبارکباد دی ہے۔
میگھالیہ راجیہ سبھا کی واحد سیٹ پر برسراقتدار میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس (ایم ڈی اے) کے امیدوار ڈبلیو اور کھارلکھی نے جیت درج کی۔ الیکشن کمیشن کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہوئے انتخابات میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے ریاستی صدر کھارلکھی نے کانگریس کو 20 ووٹ کے فرق سے شکست دی۔ افسر نے کہا، ’ایم ڈی اے امیدوار ڈبلیو آر کھارلکھی کو 39 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف کینیڈی کھرم کو 19 ووٹ ملے۔ ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔
وہیں، میزورم کی ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لئے ووٹنگ میں ایم این ایف کے امیدوار پو کے ونلالوینا کو جیت حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ونلالوینا کو منتخب ہونے کا اعلان کیا۔