Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 25, 2020

اعظم ‏گڑھ ‏میں کورونا کی ‏ڈبل ‏سنچری۔9 ‏مزید ‏کورونا ‏مثبت ‏مریض ‏پاٸے ‏جانے ‏سے ‏کل ‏تعداد ‏208 ‏ہوگٸی۔


 سدھاری اور نرولی کے علاقے میں 05 مزید متاثرہ افراد پاٸے گٸے۔
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/٢٥ جون ٢٠٢٠۔
==============================
 اعظم گڑھ ۔۔چیف میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر اے کے مشرا نے بتایا کہ پہلے بھیجے گئے نمونے سے 09 افراد کی تفتیشی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔  جو مثبت پاٸی گٸی ۔۔جن میں سے 02 افراد نرولی اعظم گڑھ کے رہائشی ہیں ، 03 افراد کسنی پور ، نظام آباد رانی کی سرائے اعظم گڑھ ، 03 ہزاری باغ سدھاری اعظم گڑھ اور 01 فرد لسراکلاں ۔ بردہ ، اعظم گڑھ۔کے ہیں۔  سی ایم او نے بتایا کہ متعلقہ تحصیلوں سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کنٹینمنٹ زون کا اعلان کیا جائے گا۔  انہوں نے بتایا کہ اب تک 208 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔  اس وقت 39 فعال کیسز ہیں ، 162 مریض صحت مند ہوکر ڈسچارج کر دٸے  گئے ہیں اور  کل ابھی تک 07 مریض فوت ہوچکے  ہیں۔