Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 14, 2020

دردمندانہ ‏اپیل۔۔۔۔۔مولانا ‏طاہر ‏مدنی ‏

شبلی اکیڈمی /دار المصنفین /اعظم گڑھ کی تعمیر و ترقی کےلٸے ایک دردمندانہ اپیل۔

از/ مولانا طاہر مدنی /صداٸےوقت / 14 جون 2020.
==============================
برادرانِ ملت!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شبلی اکیڈمی (دار المصنفین) اعظم گڑھ محتاجِ تعارف نہیں. یہ مؤقر علمی ادارہ گزشتہ ایک صدی سے گرانقدر علمی اور بلندپایہ تحقیقی خدمات انجام دے رہا ہے. سات جلدوں میں شائع سیرت النبی اپنے موضوع پر شاہکار ہے، اس کی نظیر دوسری زبانوں میں بھی دستیاب نہیں ہے، علامہ شبلی نعمانی رح اور مولانا سید سلیمان ندوی رح کی یہ بے بدل کتاب سیرت اور پیغامِ سیرت دونوں کا حسین امتزاج ہے. صحابہ وصحابیات کی سیرت، تاریخِ اسلام، مستشرقین کا جائزہ، محدثین ومتکلمین کے کارنامے، تعلیم وتربیت، مسلم حکمرانوں کی رواداری، اہم موضوعات پر علمی سیمیناروں کے مجموعے، فارسی واردو ادب کی تاریخ، اور نقدِ ادب کے موضوعات پر بیش قیمت کتابیں یہاں سے شائع ہوئی ہیں. اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر اشتیاق احمد ظلی صاحب نے صدی تقریبات کے موقع پر عالمی سطح کا سیمینار منعقد کیا اور ادارے کی مطبوعات کا جدید دلکش ایڈیشن شائع کرکے اہلِ علم اور ریسرچ اسکالرس کے لیے بہترین تحفہ فراہم کیا. ادارے سے شائع ہونے والا معیاری علمی رسالہ ماہنامہ معارف اپنی ایک شناخت اور پہچان رکھتا ہے. ایک صدی سے زائد عرصے سے بلا ناغہ اردو زبان کے ایک علمی رسالے کا پابندی سے شائع ہونا، ایک معجزہ ہی ہے.
یہ ادارہ ملت کا بیش قیمت سرمایہ ہے اور اس طرح کے ادارے قوموں کی ترقی وتعمیر کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں. ملت نے ہمیشہ اس ادارے کی جانب دستِ تعاون بڑھایا ہے اور اس کی تعمیر وترقی سے دلچسپی لی ہے. فی الوقت ادارہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات سے دوچار ہے. اس کے باوجود وابستگان کے عزائم میں کوئی کمی نہیں ہے اور وہ پورے انہماک ودلچسپی کے ساتھ ادارے کی علمی وتحقیقی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں.
ملت کے درد مندوں سے مخلصانہ اپیل ہے کہ اس اہم ملی ادارے کی طرف دستِ تعاون بڑھائیں اور اس کے Long Term اور Short Term منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی لیں، خصوصی اعانتوں کے ذریعے مدد کریں، ماہانہ اور سالانہ اعانت کا سلسلہ شروع کریں اور اپنے لیے صدقہ جاریہ کا سامان کریں. والله لا يضيع أجر المحسنين. 
خوشی کی بات ہے کہ مختلف مقامات سے لوگ اکیڈمی کے تعاون کی حالیہ مہم میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں اور اپنی اعانتیں اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر رہے ہیں، اللہ شرف قبولیت سے نوازے. آمین. 
نوٹ: اپنی اعانت براہِ راست اکیڈمی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں اور محمد ذاکر کے اس نمبر پر تفصیل بھیج دیں 9506696055.نیز ہیلپ کمیٹی کے فعال ممبران ڈاکٹر شاہنواز صاحب  9628282266 اور جناب سلیم احمد صاحب 9451751880 میں سے کسی ایک کو باخبر کرنے کی زحمت کریں ،اکاؤنٹ کی تفصیل حسب ذیل ہے:
DARUL MUSANNEFIN SHIBLI ACADEMY, AZAMGARH 
Bank Name: Punjab National Bank - Heerapatti, Azamgarh 
Account No: 4761005500000051
IFSC: PUNB0476100
والسلام
محمد طاھر مدنی، 9450737539
رکن شبلی اکیڈمی ہیلپ کمیٹی
14جون 2020