Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 25, 2020

اعظم ‏گڑھ ‏میں ‏ٹڈیوں ‏کا د‏ل/ جھنڈ ‏نظر ‏آیا۔عوام ‏میں چہ ‏میگوٸیاں

اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندے۔/ 25 جو 2020.
==============================
ٹڈیوں کا دَل کانپور و جھانسی یہاں تک کہ الہ آباد تک آنے کی خبر بہت پہلے آچکی تھی مگر یہ دل اعظم گڑھ میں پہنچ آٸے گا اس کی امید کسی کو نہیں تھی۔اور بارش کے زمانے میں تو یہ اکثر غاٸب بھی ہوجاتی ہیں۔اعظم گڑھ کے کٸی علاقوں میں ان کے جھنڈ کو دیکھا گیا جدھر سے ان کا گزر ہوتا وہاں لوگ متعجب ہوکر دیکھنے لگتے ۔۔فوٹو کھینچنے و ویڈیو بنانے والوں نے بھی اپنا شوق پورا کیا ۔لالگنج سے ہمارے نماٸندہ عبد الرحیم صدیقی نے بتایا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لال گنج حلقہ میں آج دن میں کالے کالے بادل جھا ے تھے اسی درمیان آسمان میں جھنڈ در جھنڈ ٹڈیاں اڑتی دکھایی دیں لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر آسمان کی طرف دیکھنا شروع کئے اور طرح طرح کی بحث میں مبتلا ہوگئے کوئی که رہا ہے کہ یہ عذاب الہی ہے تو کوئی اور تخمینہ لگا رہا ہے .اسی درمیاں ٹڈیاں اڑتے ہویے غایب ہوگیں .
مبارکپور سے بھی خبر ہے کہ وہاں بھی ٹڈیوں کا دل آسمان پر دیکھا گیا۔
سراٸمیر علاقے میں بھی ٹڈیوں کا دل نظر آیا اور چشم دید کے مطابق یہ بہت بڑا گروہ تھا جو فضا میں تقریباً ایک کلو میٹر کے داٸرے میں تھا۔تاہم ان ٹڈیوں سے ضلع میں ابھی تک کسی نقصان کی کوٸی اطلاع نہیں ہے۔