Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 25, 2020

کورونا وارٸیر ڈاکٹر راشد اشرف کا شاہگنج میں شاندار استقبال۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / محمد غالب کی رپورٹ۔
=============================
ضلع کے معروف تجارتی قصبہ شاہگنج رہاٸشی ڈاکٹر راشد اشرف میڈیکل افسر کا  ” کورونا ٹریٹمنٹ سینٹر “ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد بخیر و عافیت گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈاکٹر راشد اشرف ضلع سلطان پور کے اکھنڈ نگر بلاک کے تحت مڑلا ڈیہہ پی ایچ سی پر بطور انچارج میڈیکل افسر کےتعینات ہیں۔۔کورونا کی وبإ کے چلتے پہلے انھوں نے کورونا کے مریضوں کے علاج کی ٹریننگ لی اور پھر گزشتہ دو جون کو سلطان پور کے کے این آٸی میں واقع ” کورونا ٹریٹمنٹ سینٹر “ میں   کورونا کے مریضوں کے علاج کے لٸے ڈیوٹی کرنے پہنچ گٸے۔۔15 دن کی ڈیوٹی کے بعد ایک ہفتہ کا قرنطینہ کرنا پڑا ۔اس درمیان ان کے سیمپل کی جانچ ہوٸی ۔۔رپورٹ منفی آنے کے بعد آج دوپہر وہ اپنے گھر واقع محلہ نٸی آبادی شاہگنج پہنچے۔
شاہگنج پہنچنے پر سوشل آرگانٸزیشن ” ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی “ اور اسٹار کلب شاہگنج نے کورونا وارٸیر کے طور پر ان کا شاندار استقبال کیا۔پھولوں کی مالا اور پٹاخوں کی آواز کے درمیان کارکنان نے مٹھاٸیاں بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ سوساٸیٹی کی بانی چٸیر پرسن معروف سماجی کارکن سیدہ شبنم رضوی نے کہا کہ  ڈاکٹر راشد اشرف نے اپنی خدمات ، بہادری و فراٸض کی انجام دہی کی جو مثال قاٸم کی ہے اس پر پورے شاہگنج کو ناز ہے۔۔انھوں نے ڈاکٹر راشد کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔ ہیلپنگ ہینڈ سوساٸٹی کے دیگر ارکان اطہر قریشی ، ماجد سید ، شاہد صدیقی ، دانش رضوی ، راہل بھی موجود رہے۔
معروف سوشل تنظیم ” اسٹار کلب شاہگنج “ کے صلاح کار ایڈیوکیٹ انوار احمد خان نے خیرمقدم کرتے ہوٸے کہا کہ ڈاکٹر راشد نے جس بہادری کیساتھ انسانیت کی خدمت کی ہے وہ قابل قدر ہے۔۔اسٹار کلب کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ہم کو ڈاکٹر راشد پر فخر ہے اور چونکہ وہ ہمارے ہی محلہ کے اور پڑوسی ہیں اس لٸے ہمیں ” گرو“ کا احساس زیادہ ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر کاشف ، ایڈووکيٹ عازم اشرف۔، ورون کمار یادو ، اچھےلال نیتا ،لعل محمد کے علاوہ دیگر حضرات بھی موجود رہے۔
واضح کر دیں کہ ڈاکٹر راشد اشرف کے والد ڈاکٹر شرف الدین اعظمی ایک سینیر طبیب ، صحافی ، سماجی ، سیاسی شخصیت کے مالک ہیں۔۔ان کی والدہ ڈاکٹر شیخ جہاں آرا شاہگنج کی مشہور و معروف سینیٸر لیڈی ڈاکٹر ہیں۔