Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 6, 2020

مولانا ‏رفیق ‏قاسمی ‏کے ‏سانحہ ‏ارتحال ‏پر ‏امیر ‏جماعت ‏اسلامی ‏ہند ‏کی ‏تعزیت۔

از/ سید سعادت اللہ حسینی /صداٸے وقت /٦ جون ٢٠٢٠۔
=============================
مولانا محمد رفیق قاسمیؒ کی رحلت، تحریک اسلامی ہند اور ملک و ملت کا بڑا نقصان ہے۔ مرحوم نے متعدد میدانوں میں جماعت کی گراںقدر خدمات انجام دی ہیں۔ شعبہ اسلامی معاشرہ کے طویل عرصہ تک وہ سکریٹری رہے۔ اس کے علاوہ علماء کے حلقے سے ربط و تعلق اور انہیں جماعت سے قریب کرنا، غیر مسلم مذہبی رہنماوں سے رابطہ اور ان پر اثر اندازی، خواتین کے کام کی نگرانی اور ان کی تربیت وغیرہ ان کے وہ منفرد کام رہے ہیں جن سے انہوں نے تحریک کو غیر معمولی فائدہ پہنچایا۔
 علماء اکرام کے لئے مرکز میں منعقد ہونے والے خصوصی کیمپوں کا سلسلہ مولانا عبد الرشید عثمانی مرحوم کی نگرانی میں شروع ہوا اور بعد میں مولانا رفیق قاسمیؒ کی نگرانی میں تسلسل کے ساتھ جاری رہا۔ دونوں بزرگوں نے اپنے حلم و شفقت، اور اخلاق و کردار کی جو چھاپ ان کیمپوں کے شرکاء پر چھوڑی اس نے بے شمار علماء کو تحریک سے قریب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ ان کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور جنات عالیہ میں انہیں جگہ عطا فرمائے۔ ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور تحریک اسلامی کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

سید سعادت اللہ حسینی
امیر جماعت اسلامی ہند