Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 19, 2020

پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏کے ‏امتحانات ‏میں ‏طلبہ ‏کو ‏فیس ‏ماسک ‏و ‏سینیٹاٸزر ‏کے ‏بغیر ‏امتحان ‏گاہ ‏میں ‏آنے ‏کی ‏اجازت ‏نہیں۔۔۔۔سرکاری ‏حکم۔


جون پور۔۔اتر پردیش ۔۔صداٸے وقت /١٩ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================

کوڈ 19 کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے حکومت نے یونیورسٹی اور کالجوں کے سالانہ امتحانات آئندہ حکم تک ملتوی کردیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اپنے احکامات میں کہا ہے کہ اس بار طلباء و اساتذہ کویونیورسٹی امتحانات اور کالجوں کے سالانہ امتحانات میں اس وقت تک کسی بھی قیمت پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ چہرہ پرماسک اور ساتھ میں سینیٹائزر نہ ہو۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز  صوبائی حکومت کے پرنسپل سکریٹری، اعلی تعلیم مونیکا ایس گرگ نے یونیورسٹی کو بھیجنے احکامات میں قانون پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا وبا کی وجہ سے اس سال یونیورسٹی کے سمیسٹر امتحانات اور کالج کے طلباء کے سالانہ امتحانات نہیں کروائے گئے ہیں لیکن ریاستی حکومت نے آئندہ جولائی میں بی ایڈ داخلہ امتحان اور سمسٹر اور کالجوں کے سالانہ امتحانات 30 جون کے بعد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت ہند کی وزارت داخلہ کے وزارت کے حکم میں ریاستی حکومت نے ایک خط جاری کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات اور کالجوں کے سالانہ امتحانات جون کے بعد ہی کروائے جائیں۔ محکمہ اعلی تعلیم کے پرنسپل سکریٹری مونیکا ایس گرگ نے اپنے احکامات میں ہدایت کووائس چانسلر کو سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے کوید 19 کی وجہ سے بی ایڈ داخلہ امتحان اور کالجوں کے امتحانی مراکز میں اضافہ کرنے کی بات بھی کی ہے۔ سیکریٹری اعلی تعلیم نے خط میں کہا ہے کہ امتحان مراکز پربغیر ماسک داخلہ نہیں ہوگا اور ضروری ہے کہ امتحانی مراکز میں معاشرتی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے اور بغیر سینیٹائزر کے مراکز میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کا خط موصول ہونے کے بعد وائس چانسلر نے کالجوں کی انتظامیہ سمیت بی ایڈ داخلہ امتحان سے متعلق اداروں کو اس حکم کے سلسلے میں خطوط جاری کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔