Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 19, 2020

جونپور۔۔عارضی ‏جیل ‏سے ‏دو ‏شاطر ‏قیدی ‏فرار۔۔حکام ‏میں ‏افراتفری


جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /19جون 2020 (نماٸندہ)۔
==============================

شہر کے پچہٹیا واقع پرشاد انٹر نیشنل اسکول میں قائم عارضی جیل میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب سکیورٹی نظام میں لاپرواہی کی وجہ سے دوشاطر قیدی فرار ہوگئے۔قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔آ ناً فاناً میں ایس پی سٹی سنجے کمار،سی او سٹی سشیل سنگھ سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور ضلع کے سبھی سرحدوں پر چیکنگ مہم کے ساتھ پولیس سبھی ممکنہ مقامات پر تلاش کیلئے چھاپہ ماری شروع کر دیا ہے۔عارضی جیل سے فرار قیدیوں کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی جیل ڈی آر ورما بھی موقع پر پہنچ گئے اور جیل کا معائنہ کرتے ہوئے تفصیلی معلومات حاصل کی۔
واضح ہو کہ کورونا وبا کے دوران ضلع جیل میں معیار سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے شہر کے پچہٹیا میں پرشاد انٹر نیشنل اسکول کو عارضی میں تبدیل کر دیا گیا۔اس جیل میں سینکڑوں کی تعداد مین سنگین دفعات کے ملزمان قید ہیں۔بتاتے ہیں کہ سکیورٹی نظام کی بدانتظامی کی وجہ سے گزشتہ دیر شام بدلاپور تھانہ حلقہ کے کٹہری گاؤں کے رہنے والے آئی پی سی کی دفعہ302کے ملزم راجو چوہان ولد پربھولال چوہان اور منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے وجے رتھ مؤ گاؤں کا رہنے والا مونو گوتم ولد اوم پرکاش گوتم جو کہ دفعہ411,413,414,419,420کا ملزم تھا،فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جمعہ کی الصبح جب قیدیوں کی شماری ہوئی تو تعداد کم ملنے پر انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی۔رجسٹر نے ملانے پر دونوں قیدیوں کے فرار ہونے کی معلومات ہونے پر پولیس نے سرحدی علاقوں کو سیل کرتے ہوئے چیکنگ مہم شروع کر دیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچے ڈی آئی جی جیل ڈی آر ورما نے بتایا کہ عارضی جیل سے فرار قیدیوں کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی ہے۔جیل سے قیدی کا فرار ہونا خود میں ایک سوال ہے،سکیورٹی نظام کی بدانتظامی کے سبب میں واقعہ پیش آیا ہے۔پورے معاملے کی جانچ کرائی جا رہی ہے، ڈیوٹی پر تعینات ملازموں کی غلطی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔