Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 19, 2020

شاہد ‏شاداب ‏کی ‏قیادت ‏میں ‏مناٸی ‏گٸی ‏راہل ‏گاندھی ‏کی ‏یوم ‏پیداٸش۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١٩ جون ٢٠٢٠۔
==============================
پھولپور۔۔۔آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی یوم پیدائش شاہد شاداب کی سربراہی میں اسمبلی آفس پھول پور میں یوم انسانیت اور ہمدردی کے دن کے طور پر منائی گئی
۔
پہلے تمام شرکاءٕ  کو ماسک لگایا گیا اور وہ فوجی جو ملک کے لئے چین سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے انھیں   خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر  شاہد شاداب نے کہا کہ آج ہمارے قائد کی یوم پیدائش ہے ، لیکن یہ ہمارے لئے خوشی کا دن نہیں ، ہمارا ملک ابھی ایک وبا کا مقابلہ کررہا تھا ، اسی دوران ہمارے فوجیوں کی شہادت نے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ، لہذا آج ہم غریب مزدوروں سے اظہار  کرتے ہیں۔  خدمت کے مقصد کے لئے ، دفتر میں 10 خاندانوں کو  چھپر کے لئے مالی اعانت سے نوازا گیا اور دس پریوار والوں کو راشن دیا گیا  ، 5 ٹھیلے والوں کو چھتری دی گئیں اور حکومت سے اپیل کی کہ ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے غریب مزدوروں کی دوہری مار پڑی ہے۔ان کے لٸے  مالی اعانت کا اعلان کیا جائے۔  اس موقع پر انگاد یادو ، تلتھو ، رامشے ، متین ، اسماعیل ، راجیش وغیرہ موجود تھے۔