Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 26, 2020

جو ‏ذرہ ‏یہاں ‏سے ‏اٹھتا ‏ہے ‏، ‏وہ ‏نیر ‏اعظم ‏ہوتا ‏ہے۔

از/فضل شیخ /صداٸے وقت 
==============================
  * شیرازِ ہند ، جون پور اور اعظم گڑھ حقیقت میں خود باکمال ،  بے نزیر اور بے مثال ہیں ، اس علاقے کی مٹی نے ملک اور دنیا کو ایک ایک کرکے اپنی  کوکھ سے لعل و گوہر  دٸے ہیں ۔ اس سلسلے میں جون پور ضلع م کی شاہ گنج تحصیل (ضلع اعظم گڑھ کا سرحدی علاقہ) ملک اور دنیا کی شہ سرخیوں میں ہے ، کیونکہ شاہ گنج علاقے کے دو افراد کو دنیا کی 500  بااثر مسلم شخصیات میں منتخب کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر انور غنی صبرحدی

 ابھی دو روز قبل  لندن میں دنیا کے 198 ممالک کے مسلم ممالک کے اجلاس میں ، مسلمانوں کی پانچ سو سب سے زیادہ غ با اثر اور ذمہ دار شخصیات کا انتخاب کیا گیا ، ان میں سے ایک ڈاکٹر اکرم ندوی صاحب جن کا تعلق موضع جمدہاں سے ہے ، اور اس وقت وہ لندن میں بین الاقوامی اسلامی اسٹڈیز اینڈ اسٹریٹجک کے سربراہ ہیں ، معروف اسلامی اسکالر ہیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ بھی ہیں ، جنھیں 114 واں مقام ملا ہے ، دوسرے شخص ڈاکٹر انور غنی صاحب ہیں ، جو جونپور اور اعظم گڑھ کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اور مشہور اور خوشحال گاؤں صبر حد  کے ہیں ، جو اس وقت نیوزی لینڈ میں ہے۔
ڈاکٹر محمد اکرم ندوی

  وہ   سوسائٹی اور اسلامی امور کے سربراہ ہیں ، وہ نیوزی لینڈ پولیس کے مذہبی امور کے سربراہ بھی ہیں اور نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کے  اعزازی ممبر بھی رہ چکے ہیں ، انہیں پوری دنیا میں 419 واں مقام حاصل ہوا ہے ، یہ تاریخی  خبر سنتے  ہی پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔  لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ، جمدہاں اور صبرحد گاؤں نیز ڈاکٹر اکرم ندوی کے نانیہال موضع رفیع پور پارہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا! *

  *@Fuzzal.section *