Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 13, 2020

زمینی ‏تنازعہ ‏کو ‏لیکر ‏دو ‏فریقوں ‏میں ‏پولیس کےسامنے مارپیٹ۔۔۔پولیس ‏دیکھتی ‏رہی ‏تماشہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /١٣ جون 2020 .
==============================

کھٹہن تھانہ حلقہ کے امام پو گاؤں میں جمعہ کے ورز دیر شام زمینی تنازعہ کو لے کر دوفریق میں جم کر ما ر پیٹ ہو گئی۔ گشت کے لئے نکلے ایس او فوری طور پر پہنچ تو گئے تھے لیکن خاموش تماش بین بنے رہے اورپولیس کے سامنے دونوں فریق میں ما ر پیٹ ہو تی رہی  بعد میں راہگیروں نے لاٹھی اٹھائی تو دونوں فریق میں لڑائی ختم ہو ئی مار پیٹ میں ایک نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں نوجوان کو سی ایس سی لے جا یا گیا جہاں پر نازک حالات دیکھ کر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال کے لئے ریفر کر دیا۔ پولیس نے ایک فریق کے ذریعہ دی گئی تحریر پر مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ جبکہ دوسرا فریق مفرور بتایا جارہاہے۔ بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی راجکمار سونی اور گڈو سونی کے مابین زمینی تنازعہ کا فی دنوں سے چل رہا تھا۔ جمعہ کے روز دیر شام امام پور بازار میں ایک دکان پر ان کا جھگڑا ہوگیا۔ وہاں موجود لوگوں نے دونوں فریقوں کو سمجھا کر معاملہ کو ختم کرا دیا۔ گڈو سونی کا الزام ہے کہ ہم اپنے گھر میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران پڑوسی راجکمار، چھگن لال، سندیپ، سنجیو، راکیش سمیت نصف درجن افراد نے میرے گھر پہنچ کر مارنا شروع کردیا۔ جس میں ببلو، گبلو، بنارسی اور گڈو زخمی ہوئے   جن کا علاج وارانسی میں چل رہا ہے۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے مختلف دفعات میں مقدمات درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کے لوگ  مفرور ہیں۔ ان کی جانب سے تھانے میں کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔