Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 13, 2020

سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏ریاستی ‏صدر ‏کی ‏صحافیوں ‏سے ‏بات ‏چیت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٣ جون ٢٠٢٠۔ ۔
==============================
سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی و صوبے کے سابق کابینہ وزیر پارس ناتھ یادوپر تعزیت پیش کرنے پہنچے پارٹی کے صوبائی صدر نریش اتم پٹیل نے مرکز اور صوبائی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا حکومت اپنے دور اقتدار میں عوامی بہبود سمیت سبھی محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔بدعنوانی کے خلاف تشہیر کر اقتدار پانے والی پارٹی خودایسی بدعنوانی کر ہی ہے کہ امتحان سے قبل ہی پیپر سیٹ ہو جاتا ہے اور ایماندار محنتی امیدوار کی امید اور مستقبل پر پانی پھر جا رہا ہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے ممبر اسمبلی شیلند یادو للئی کی رہائش پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھاجپا حکومت میں بدعنوانی کا عالم یہ ہو گیا ہے کہ اساتذہ تقرری میں گھپلا ہو گیا اور امتحان کے پہلے ہی پیپر سیٹ کر دیے گئے،ایسے میں محنتی اور غریب طالب علم امیدوار کا نوکری کرنا خواب ہو گیا ہے۔گزشتہ تین سالوں میں صوبائی حکومت نے کسی عہدے کیلئے تقرری نہیں کی اور جب دیا بھی تو اسے بھی بدعنوانوں کے ہاتھ میں سونپ دیا۔انھوں نے کہا کہ اتر پردیش میں بیروزگاری،فاقہ کشی سے اموات اور بجلی نظام درہم برہم ہوا ہے۔کورونا کی وجہ سے صوبائی صوبوں سے آئے مہاجروں کیلئے حکومت نے احتیاطی تدابیر نہیں کی جس سے حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے۔ضلع کے سرائے خواجہ تھانہ تحت بھدیٹھی گاؤں میں ہوئے مارپیٹ میں یکطرفہ کاروائی کے دوران پارٹی کے سابق امیدوار جاوید صدیقی کو بھنسانے کے معاملے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ معاملے میں انھیں گزشتہ روز معلومات حاصل ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے لیکن بے قصور وں کو پریشان نہ کیا جائے۔