Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 1, 2020

یو ‏پی ‏مدرسہ ‏بورڈ ‏کے ‏نتاٸج ‏کا ‏اعلان۔۔ہر ‏کلاس ‏کے ‏ٹاپ ‏10 ‏طلبہ ‏کو ‏ملےگا ‏لیپ ‏ٹاپ ‏اور ‏ایک ‏لاکھ ‏روپیہ۔


لکھنؤ:اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢ جولاٸی ٢٠٢٠۔
=============================
اترپردیش مدرسہ بورڈکانتیجہ بدھ کواعلان کیاگیا۔ مدرسہ بورڈ کے زیر اہتمام منشی ، مولوی ،عالم ، کامل اور فاضل کے امتحانات میں 182269امیدواروں نے حصہ لیا۔ اس میں سے151650 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔ نتیجہ 81.99 فیصدرہا۔55.45فی صدلڑکیاں کامیاب ہوئی اور 79.86فی صد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔ اقلیتی فلاح وبہبودکے وزیرننداگوپال گپتا نے آن لائن نتیجہ کا اعلان کیا۔اترپردیش سوشل ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ میں بدھ کے روز مدرسہ ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر اقلیتی بہبود کے وزیر نند گوپال گپتا نے کہا کہ یوپی مدرسہ بورڈ 2020 کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد کونسل کی سرکاری ویب سائٹ پربھی چیک کیا جاسکتا ہے۔ اس سال یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات 19 فروری سے 5 مارچ 2020 کے درمیان ہوئے تھے اور 1.5 لاکھ سے زیادہ طلباء امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔کابینہ کے وزیرنے بتایاہے کہ اس امتحان میں 10ٹاپ بچوں کوایک لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ نقد انعام اور توصیفی اعزازسے نوازاجائے گا۔ ہندوستان کے ہر مسلمان کے پاس ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہوناچاہیے۔ اسی مقصدکے تحت وزیر اعظم نریندر مودی سی ایم یوگی کام کر رہے ہیں۔