Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 2, 2020

ملک ‏میں ‏6 ‏جولاٸی ‏سے ‏کھل ‏سکتے ‏ہیں ‏سیاحی ‏مقامات ‏۔۔۔۔وزارت ‏سیاحت ‏کا ‏اعلان۔

ہندوستان کے آرکیا لوجیکل ( آثار قدیمہ ) سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے۔
نٸی دہلی / صداٸے وقت /ذراٸع / ٢ جولاٸی ٢٠٢٠
============================= 
مرکزی وزیر سیاحت ( آزادانہ چارج ) پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ ملک میں تمام یادگاریں 6 جولائی سے کھولی جاسکتی ہیں ۔ مسٹر پٹیل نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کے آرکیا لوجیکل ( آثار قدیمہ ) سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24 مارچ کو 21 دن کے لئے پہلا لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا ، اسی وقت سے ملک کی تمام یادگاروں کے دروازے سیاحوں کے لئے بند کردئے گئے تھے ۔
ادھر کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام اور علاج میں کئے جارہے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی ٹھوس کوششوں سے کورونا وائرس متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 59.52 فیصد ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود سے جمعرات کو موصولہ رپورٹ کے مطابق ،کووڈ-19 کے بروقت انتظام کی وجہ سے ملک میں یومیہ 10000 سے بھی زائد متاثرہ مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ملک میں فی الحال کورونا انفکشن کے 226947 سرگرم معاملے ہیں اور 359859 کورونا مریض اب تک پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں ۔جس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 59.52 فیصد ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11881 کورونا متاثر صحت یاب ہوئے ہیں ۔ انفکشن سے صحت یاب مریضوں اور سرگرم معاملوں کو فاصلہ بڑھ کر اب 132912 ہوگیا ہے ۔ کورونا متاثرین کی شناخت کے لئے جانچ سہولت مہیا کرانے والے لیب کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتے ہوئے 1065 ہوگئی ہے ، جس سے نمونہ جانچ کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے ۔ ملک میں اب تک 9056173 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے 
ریکوری شرح کے معاملے میں چنڈی گڑھ ملک میں سب سے آگے ہے۔ یہاں ریکوری شرح 82.3 فیصد ہے۔ اس کے بعد ، میگھالیہ میں 80.8 فیصد ، راجستھان میں 79.6 فیصد ، اتراکھنڈ 78.6 فیصد ، چھتیس گڑھ اور تریپورہ میں 78.3 فیصد ، بہار 77.5 فیصد ، میزورم اور مدھیہ پردیش میں76.9 فیصد اور جھارکھنڈ
میں ریکوری ریٹ 76.6 ہے۔
مہاراشٹرا میں اب تک سب سے زیادہ انفیکشن مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ریاست میں ، 93،154 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد دہلی سے 59،992 ، تمل ناڈو 52،926 ، گجرات 24،030 ، اترپردیش 16،629 ، راجستھان 14،574 ،مغربی بنگال 12،528 ،مدھیہ پردیش 10655،ہریانہ 10،499 ، اور تلنگانہ سے 8،082 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔