Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 15, 2020

18 لاکھ طلبہ کا انتظار ختم ، سی بی ایس ای بورڈ نے کیا 10 ویں کا ریزلٹ جاری

سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کا ریزلٹ بدھ کو جاری کردیا گیا ۔ اسی کے ساتھ ہی ریزلٹ کا انتظار کر رہے 18 لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات کا طویل عرصہ سے چلا آرہا انتظار بھی ختم ہوگیا 
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /15 جولاٸی 2020.
==============================
سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کا ریزلٹ بدھ کو جاری کردیا گیا ۔ اسی کے ساتھ ہی 18 لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات کا طویل عرصہ سے جاری انتظار بھی ختم ہوگیا ۔ اس سال سی بی ایس ای دسویں جماعت میں طلبہ کے پاس ہونے کی شرح 91.46 فیصد رہی ۔ اس سال امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ اپنا ریزلٹ آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ سی بی ایس ای نے گزشتہ پیر کو ہی 12 ویں کے نتائج بھی جاری کئے تھے ، جس میں 88.87  فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے ۔ اس مرتبہ بورڈ نے میرٹ لسٹ جاری نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جو طلبہ تین سے زیادہ سبجیکٹ کے امتحانات میں شریک ہوچکے ہیں ، ان کے ریزلٹ تین بیسٹ پرفارمنگ سبجیکٹ کی بنیاد پر اعلان کئے گئے ہیں ۔ یعنی بیسٹ آفر تھری کی بنیاد پر ایوریج نمبرات دئے گئے ہیں ۔
جن طلبہ نے تین سبجیکٹ کے ہی امتحانات دئے ہیں ان کے ریزلٹ دو بیسٹ پرفارمنگ سبجیکٹ کی بنیاد پر اعلان کئے گئے ہیں ۔ یعنی باقی سبجیکٹ میں نمبرات بیسٹ آف ٹو کی بنیاد پر دئے گئے ہیں ۔
دسویں کے نتائج اعلان ہوچکے ہیں ۔ ایسے میں طلبہ اپنی ڈیجیٹل مارکس شیٹ آن لائن ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ سی بی ایس ای ڈیجی لاکر اور امنگ ایپ سمیت مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر مارکس شیٹ سمیت مائیگریشن سرٹیفکیٹ اور پاس سرٹیفکیٹ بھی دے گا ۔ ڈیجی لاکر اکاونٹ کریڈینشیل طلبہ کو سی بی ایس ای کے ساتھ رجسٹرڈ ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعہ سے بھیجا جائے گا ۔