Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 15, 2020

اسکول ‏منیجر ‏کو ‏مل ‏رہی ‏ہے ‏جان ‏سے ‏مارنے ‏کی ‏دھمکی۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /محمد عقلین خان کی رپورٹ / 15 جولاٸی 2020.
=============================
 پھولپور (اعظم گڑھ) پھولپور تحصیل کے سامنے ہندوستان کانوینٹ اسکول کے منیجر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے ، اس سلسلے میں متاثرہ نے پھولپور کوتوالی میں  شکایت کی ہے ،

 پھول پور کوتوالی کے گاؤں چماوا کے رہائشی تحصیل پھول پور کے سامنے ہندوستان کانوینٹ اسکول کے منیجر  محمد عمر ولد توفیق احمد نے تحریر میں الزام لگایا ہے کہ چماواں گاؤں کے غلام سرور ، اور پورہ ناظر کے عبد اللہ ، عظیم الرحمان عتیق الرحمان ، ولی اللہ ، اور مزمل نے  راستے میں  مجھے گھیر کر گالی گلاج کٸے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی  ۔میں نے بھاگ کر کسی طرح سے ان لوگوں سے  اپنی جان بچائی۔ 
اس سلسلے میں پولیس نے  ابھی تک کوٸی  ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے جس سے  شکایت کنندہ  خوفزدہ  اور سہما ہوا ہے ،