Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 24, 2020

اتر وپردیش۔۔سرکاری طبیہ کالجوں میں پوسٹ گریجویشن کے لئے 32، نئی سیٹوں کا اضافہ..یوگی ‏حکومت ‏کا ‏غیر ‏معمولی ‏قدم ‏۔

یونانی طبیہ کالجوں سے بی یو ایم ایس کرنے والے طلبہ کے لئے خوش خبری ہے۔ طب یونانی میں پوسٹ گریجویشن کے لئے اب طلبہ و طالبات کو دوسری ریاستوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
لکھنٶ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
یونانی طبیہ کالجوں سے بی یو ایم ایس کرنے والے طلبہ  کے لئے خوش خبری ہے۔ طب یونانی میں  پوسٹ گریجویشن کے لئے اب طلبہ و طالبات کو  دوسری ریاستوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ طب یونانی  میں اعلیٰ معیار کے تحقیقی کاموں کو فروغ دینے کے لئے  یو پی کی یوگی حکومت نے  غیر معمولی قدم اٹھایا ہے ۔ریاستی حکومت نے   یونانی کالجوں میں پوسٹ گریجویشن کے لئے  ۳۲؍  نئی سیٹوں کا  اضافہ کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔  لکھنؤ کے تکمیل طب کالج میں پی جی کی ۱۴؍  نئی سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ   الہ آباد کے گورمنٹ یونانی میڈیکل کالج میں    پوسٹ گریجویشن کی  ۱۸؍ نئی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں۔ یوگی حکومت نے پوسٹ گریجویشن میں  سیٹیں بڑھانے کی اپنی سفارشات مرکزی   وزارت آیوش کو ارسال کر دی ہیں۔لکھنؤ کے تکمیل الطب کالج میں  پوسٹ گریجویشن کے  دو مضامین کی سات سات سیٹیں بڑھائی  گئی ہیں۔ اسی طرح الہ آباد یونانی میڈیکل کالج میں دو مضامین کے لئے اٹھارہ سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
لکھنؤ کے تکمیل الطب کالج میں شعبہ تشریح البدن(انا ٹومی )  اورشعبہ  تحفظی  و  سماجی میں اب تک   پی جی میں  داخلے  لئے صرف دو دو سیٹیں ہی ہوا کرتی تھیں ۔لیکن اب   ان کی تعداد بڑھا  کر  نونو سیٹیں کر دی گئی ہیں ۔اسی طرح الہ آباد یونانی  طبیہ کالج میں پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے لئے اٹھارہ سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس  میں شعبہ اذن ،  انف  ،حلق و اسنان(ای این ٹی   اینڈ ڈینٹل )  کی دو دو  سیٹوں سے   بڑھا کر دس کر دی گئی ہیں۔
شعبہ علاج بالتدبیر  میں دو سٹوں سے  بڑھا کر  آٹھ سیٹیں   کرنے  کی سفارش کی گئی ہے  ۔ریاست کے محکمہ یونانی طب کے ڈائرکٹر سکندر حیات صدیقی کا کہنا ہے کہ  اب بی یو ایم ایس کرنے کے بعد طلبہ و طالبات کو  پوسٹ گریجویزشن کے لئے  دوسری ریاستوں  کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ سکندر حیات صدیقی  کا کہنا ہے کہ  یوگی حکومت میں  طب یونانی کے فروغ اور اس کی ترویج و ترقی  میں تیزی آئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ طبیہ کالجوں میں  پی جی کی  سیٹیں  بڑھ جانے سے  بی یو ایم ایس  کے طلبہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔
سکندر حیات صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ طب   یونانی میں پوسٹ گریجویشن   کی سیٹوں میں اضافے سے یونانی علاج  و معالجہ  میں  اعلیٰ معیار کی  تحقیق  کے دروازے کھل جائیں گے ۔ انہوں کہا کہ جلد ہی انڈین  میڈیکل کونسل کی ٹیم  لکھنؤ اور الہ آباد طبیہ کالج کا دورہ کرے گی۔