Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 3, 2020

دہلی اور این سی آر میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے ، 4.7 تھی شدت

دہلی این سی آر میں جمعہ کی شام کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے شام سات بج کر دو منٹ پر محسوس کئے گئے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣ جولاٸی ٢٠٢٠۔
===============================
دہلی این سی آر میں جمعہ کی شام کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے شام سات بج کر دو منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کی شدت 4.7 بتائی جارہی ہے ۔ یہ جھٹکے دہلی ، نوئیڈا اور غازی آباد میں محسوس کئے گئے ۔ اس کے بعد لوگ دہشت میں اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے ۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی این سی آر میں پچھلے کچھ وقت سے زلزلے کے ہلکے اور درمیانے جھٹکے آرہے ہیں ۔ آج آئے زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی اب تک کوئی خبر نہیں ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے آج دوپہر میں میزورم  کے چیمفائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ ریختر اسکیل پر اس کی شدت چار اعشاریہ چھ تھی ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے ساتھ ہی لوگوں میں دہشت پیدا ہوگئی اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
غورطلب ہے کہ دہلی این سی آر میں اپریل سے لے کر اب تک متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں ۔ ایسے میں ماہرین فکر مند ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے ان جھٹکوں کو ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہئے ۔ یہ کسی بڑے زلزلہ کا اشارہ بھی ہوسکتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند کے ریکارڈ بتاتے ہیں کہ قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر زلزلہ کو لے کر زیادہ شدت والے زون چار میں آتے ہیں ، جہاں ریختر پیمانے پر 8 شدت کے زلزلہ کا بھی اندیشہ ہوتا ہے ۔ تقریبا 60 فیصدی غیر منصوبہ بند طریقہ سے بسی دہلی میں 80 فیصدی عمارتیں غیر محفوظ ہیں ۔ ایسے میں زیادہ شدت کا زلزلہ آنے پر جان و مال کے نقصان کا ڈر برقرار رہتا ہے ۔