Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 21, 2020

معمولی تنازعہ کو لیکر دو فریق میں مارپیٹ ، فاٸرنگ ، 5 افراد زخمی ۔۔فریقین کی طرف سے تین تین لوگوں پر نامزد ایف آٸی آر۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٢١ جولاٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
===============================
 شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے موضع ڈھنڈھوارہ خورد میں گذشتہ رات دو فریق کے مابین لاٹھی ڈنڈہ اور فائرنگ میں پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچے جتیندر کمار دوبے نے دونوں فریق سے معاملے کے متعلق معلومات حاصل کی ہے۔واقعہ سے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی جس کو لیکر پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کوتوالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی عرفان احمد کے اہل خانہ ممبئی میں رہتے ہیں لاک ڈاؤن کے دوران اہل خانہ گاؤں آئے ہیں۔گنوئی سیاست میں پردھان کے اہل خانہ سے اور متاثر کے اہل خانہ سے پرانی رنجش بتا ئی جا رہی ہے۔بتاتے ہیں کہ پیر کے روز شام کو لڑکوں کے درمیان موٹرسائیکل کی ٹکراہو گئی تھی جس میں دونوں فریقوں کے مابین تنازعہ ہوگیا۔اس وقت لوگوں کے سمجھانے بجھانے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تھا۔الزام ہے کہ مذکورہ معاملے کو لے کر دیر رات ایک فریق کے لوگ پردھان کے گھر چڑھ گئے اور لاٹھی ڈنڈہ اور اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ مارپیٹ اور فائرنگ کے دوران پردھان فریق کے ثاقب (48) ولد نسیم احمد کو دائیں ہاتھ میں گولی لگی تو وہیں اکمل (30) ولد ارشد کو دائیں پاؤں میں گولی لگی ہے۔ اس کے علاوہ کاشف (25) ولد ثاقب زخمی ہوا ہے وہیں دوسرے فریق سے عرفان احمد (30) ولد انوارالحق کے سر میں شدید چوٹیں آنے کے علاوہ زید (32) ولد اشتیاق احمد کو بھی شدید چوٹ آئی۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے سر کاری مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے زخمیوں کو ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں فورس تعینات کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں سی او جتیندر کمار دوبے نے بتایا کہ معمولی تنازعہ کے بعد واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اطلاع کے مطابق فریقین کی طرف سے تین تین لوگوں کے پر نامزد ایف آٸی آر کے لٸے تحریر دی گٸی ہے۔۔ایک فریق کیطرف سے عادل، عرفان و ابوزید کا نام ہے تو دوسری جانب سے کاشف ، اکمل اور ثاقب کے نام ہیں۔

ڈھنڈوراہ خورد میں موقع پر پہنچی پولیس نے قریب ایک درجن افراد کو حراست میں لی ہے۔نامزد تحریر دینے کے بعد بھی ابھی ان لوگوں  کو چھوڑا نہیں گیا ہے۔اسی درمیان شاہگنج کے اسپتال میں پہنچے  مذکورہ گاٶں کے حاجی فیصل حال مقیم شاہگنج کی لاٸسنسی ریوالور کو بھی پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔